Open Menu

Khawab Main Rona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Rona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Rona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Rona

خواب میں رونا

اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے چہرے پر رونے سے نشان پڑ گئے ہیں دلیل ہے کہ اس کو نیک کام کے باعث طعنے ماریں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رونا خواب کے لئے خوشی اور حق تعالیٰ کی بخشش ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گناہ پر یا کسی علم کی محفل یا قرآن مجید پڑھنے میں رویا اور موقع پر جو اس کے مشابہ ہے تو خدا تعالیٰ کے کرم پر دلیل ہے جو اپنے فضل سے اس پر رحمت کرے گا اور اس کے گنابخشے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ رویا ہے اور آنسو اس کی آنکھوں سے نہیں نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ گزشتہ کام کے نہ کرنے سے افسوس کرے گا اور توبہ کرے گا۔ اور اگر کسی کئے ہوئے کام کی مصیبت پر بغیر نوحہ اور زاری کے رویا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی، خوشی اور راحت دیکھے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ رویا ہے اور پھر ہنسا ہے دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ھوا اضحک و ابلی (وہ ہنستا اور رلاتا ہے۔ )

Browse More Islamic Dream Interpretation