Open Menu

Khawab Main Jhumky Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jhumky Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jhumky Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jhumky Dekhna

خواب میں جھمکے دیکھنا

گوشوارہ۔ جھمکار ۔ کان کا زیور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں گوشوارے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی آرائش و زیبائش پہلے سے زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں بہت بیش قیمت مروارید لٹکے ہوئے ہیں۔
دلیل ہے کہ علم اور قرآن مجید سیکھے گا اور دانا اور عالم ہو گا اور اگر ایک کان میں مروارید دیکھے اور دوسرے کان میں نہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب علم اور قرآن مجید سیکھے گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو گوشوارے ہیں۔

دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کانوں میں دو بالیاں رکھتی ہے۔ ایک سونے کی ہے اور ایک چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوشوارہ دیکھنا چار وجہ پر ہے: (1) فرزند خوبصورت اور آرائش  (2) علم اور قرآن مجید سیکھنا  (3) بزرگی (4) عورت کو طلاق دے کر غم و اندوہ پانا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation