Open Menu

Khwab Mein Mozah Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Mozah Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Mozah Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Mozah Dekhna

خواب میں موزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موزہ جاڑے کے موسم میں خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور موسم گرما میں غم و اندوہ ہے۔ اور موزے کے درمیان اہل تعبیر کا اختلاف ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ موزہ پاؤں میں ہے اور ہتھیار لگائے ہوئے ہے۔
دلیل ہے کہ دشمن اس سے فکر مند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ موزے کے ساتھ اسلحہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ دیکھے گا۔ خاص کر اگر موزہ تنگ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں چمڑے کا موزہ ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں چمڑے کا موزہ تنگ ہے دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا موزہ بکری کے چمڑے کا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ نیچے سے پھٹا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور سرموزہ کی بھی یہی تاویل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے موزہ پاؤں سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ شادی اور خوشی پائے گا اور اگر قیدی ہو گا تو خلاصی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ جلا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ اس کا موزہ گھر سے باہر گرا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیگانے آدمی کو موزہ دیا ہے یا فروخت کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اگر دیکھے کہ اس کا موزہ لوگوں نے پھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا موزہ چوری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ جوان آدمی اس کے عیال کا قصد کریں گے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں موزہ اگر نرم اور پاؤں کو دکھ نہیں دیتا ہے تو اس کا دیکھنا سات وجہ پر ہے: (1) عورت (2) خادم (3) کنیز (4) قوت (5) عیش (6) فتح پانا (7) خیرو منفعت۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing Socks in the dream

Seeing Socks in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein mozah dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing Socks in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein mozah dekhna