دوبارہ اسلام آباد جانے کی تیاریاں جاری ہیں، اب کوئی روک نہیں سکے گا، حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے،عمران خان
خبر آئی پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے، جب امریکی غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہی کریں گے جو حکم آئیگا،حقیقی آزادی کی جنگ جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف جوتے پالش کرنیوالا اور کرپٹ حمزہ کان کھول کر سن لو، قوم ان کو معاف نہیں کریگی، ہم عدالت میں جائیں گے، ان کے اوپر کیسز کریں گے اور جیلوں میں ڈالیں گے،آئی جی اسلام آباد مجرم ہے اس کو نہیں چھوڑیں گے، ور کرز کنونشن سے خطاب
اتوار 29 مئی 2022 19:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت چوروں کی ہمارے اوپر مسلط کی گئی، ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ چوروں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں، جب کوئی قوم آزادی کی جنگ لڑتی ہے تو وہ جہاد ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کارکن آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، یہ سب ملکی آزادی کیلئے نکلے تھے، جب تک زندہ ہوں اپنا جہاد چوروں کیخلاف ختم نہیں کروں گا، قوم کو تیار کر رہا ہوں، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق تھا، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف جوتے پالش کرنیوالا اور کرپٹ حمزہ کان کھول کر سن لو، قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، ہم عدالت میں جائیں گے، ان کے اوپر کیسز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے گھروں میں جا کر خواتین کو پکڑا گیا، یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا، خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، رانا ثناء اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، جو اب ہم نکلیں گے کوئی اس کے سامنے نہیں کھڑا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے پرامن احتجاج کا حق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت تیار ہوجاؤ، کبھی تسلیم نہیں کریں گے، اس بار ہم تیاری کر کے نکلیں گے، ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ امریکی غلاموں نے پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمت بڑھا دی ہے، امپورٹڈ حکومت کو آئی ایم ایف سے حکم ملا کہ قیمتیں بڑھاؤ، ہم نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ کیا تھا، امپورٹڈ حکومت نے معاہدہ ختم کیا، بھارت نے روس سے سستا تیل لیا اور قیمتیں کم کیں، بھارت آزاد اور ہم غلام ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خبر آئی پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے، جب امریکی غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہی کریں گے جو حکم آئیگا، بھارت سے سمجھوتہ کر کے یہ کشمیر کو بیچیں گے، یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ باشعور قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ہم جہاد سمجھتے ہیں، قوم کرپٹ اور چوروں کیخلاف نکلے گی۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے 35 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے، اتنی شیلنگ کے باوجود عوام باہر نکلی، یہ قوم شیلنگ سے نہیں ڈرتی، اس قوم نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد مجرم ہے اس کو نہیں چھوڑیں گے، سب کی تصویریں میرے سامنے ہیں، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، اس بار رانا ثنا اللہ ، شریف مافیا اور تشدد کرنیوالے پولیس والے نہیں بچیں گے۔متعلقہ عنوان :
چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب، چاغی میں طوفانی بارشوں سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، پانی گندم کی فضل میں ..
پی ٹی آئی ڈیڈباڈی، تابوت میں کیل لگ چکے، ایمل ولی
چارسدہ، بچے کی امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں فائرنگ سے والدہ جاں بحق
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چارسدہ آمد، ایمل ولی خان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار
سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی چارسدہ آمد ، ایمل ولی خان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار
وزیراعظم کی چارسدہ آمد ،اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار
وزیراعظم شہبازشریف کی وفاقی وزراء کے ہمراہ ولی باغ چارسدہ آمد
اے این پی کا چیف جسٹس سے مبینہ انتخابی دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے،ایمل ولی
میٹنگ میں پارٹی خدمات گنوانے پرپی ٹی آئی کے سابق وزیرکو8 سالہ لڑکے نے جھوٹا بول دیا
چارسدہ،پولیس نے گھر،مسجد سے چوری کرنیوالے گروہ کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا،نشاندہی پر مال مسروقہ ..
چار سدہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار