اب آئے گا پاکستان کی سیاست میں بھونچال، مریم نواز نے کارکنوں کو خطرناک منصوبے سے آگاہ کردیا
دو ماہ بعد نواز شریف آپ کی خدمت کیلئے پھرواپس آئے گا ،ْ مریم نواز ، انتخابات میں ووٹ کو عزت دینی ہے ،ْآندھی آئے یا طوفان ،پولنگ اسٹیشن پر جا کر شیر پر مہر لگانی ہے اور ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے نواز شریف نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنا دی ،ْ مخالفین ابھی 100دن کے پلان لے کر بیٹھے ہیں ،ْ(ن)لیگ کی فتح کے بعد معیشت پھر بہتر ہو گی،پنجاب کو ایسا وزیراعلیٰ پھر نہیں مل سکتا ،ْخطاب
پیر 21 مئی 2018 23:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ دن اب دور نہیں صرف دو مہینے رہ گئے ہیں، پھر نواز شریف آپ کی خدمت کیلئے واپس آئے گا، بہاولپور سے چشتیاں تک بڑی زبردست سڑکیں بنی ہوئی ہیں، دانش سکول بھی راستے میں نظر آیا، گورنمنٹ کے سکول بھی اچھی حالت میں نظر آرہے تھے، جس پر میرے دل سے شہباز شریف کیلئے دعا نکلی، پنجاب کو ایسا وزیراعلیٰ پھر نہیں مل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے دل سے عوام کی خدمت کی ہے اور اب پانچ سال بعد یوم حساب قریب آرہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایشو موجود نہیں جس پر وہ سیاست کر سکیں،نہ وہ لوڈشیڈنگ کا کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی دہشت گردی کا کہہ سکتے ہیں، پانچ سال پہلے بیس، بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، بہت سالوں بعد ایسا رمضان المبارک آیاد ہے جس میں بجلی نہیں جا رہی۔ مریم نواز نے کہا کہ 2013کے انتخابات سے پہلے نواز شریف نے عوام سے تین وعدے کئے تھے، ایک بجلی پوری کرنے کا وعدہ کیا تھا، دوسرا دہشت گردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور تیسرا ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ابھی تو چار سال میں ہی دفتر سے نکال دیا گیا جس سے معیشت کی بہتری آک گئی مگر امید ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے فتح کے بعد معیشت پھر بہتر ہو گی اور اس ملک کی ترقی اب نہیں رکنے والی۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے مخالفین پانچ سال بعد یہ کہہ رہے ہیں کہ ابھی ہم یہ کریں گے،نواز شریف نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنا دی ہے اور وہ ابھی 100دن کے پلان لے کر بیٹھے ہیں، نواز شریف نے ہزاروں کلو میٹر سڑکیں بنا دیں اور لوگ دھرنوں میں مصروف رہے، ہم پر دو سال تک کرپشن کے کیسز چلانے کے بعد اقامہ پر باہر نکال دیا گیا، نواز شریف دو سال تین نسلوں کا حساب دے رہا ہے، آپ کا لیڈر تین بار وزیراعظم رہا اس پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ انہوںن ے کہا کہ کرپشن کا الزام ناکام ہوا تو نواز شریف پر مذہب کا الزام لگایا گیا، نبی اکرمؐ کی محبت نواز شریف کے فون میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شم نہیں آئی یہ سیاست اسی دنیا میں رہ جائے گی آگے جا کر خدا کو کیا جواب دو گے، حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم میں عمران خان نے حلقے کے لوگوں سے کہا کہ اپنے ووٹوں سے ثابت کردو کہ عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہو یا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہو، وہاں دھاندلی کے باوجود لوگوں نے ٹھوک کے نواز شریف کا ساتھ دیا، اس کے بعد مذہب کا گمراہ کن الزام ہم پر لگایا گیا، اس کے بعد چکوال اور لودھراں میں پھر نواز شریف کے حق میں ووٹ دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ اب نواز شریف کے انٹرویو کو لے کر بیٹھ گئے، آزاد کشمیر میں الیکشن مہم میں نعرے لگائے گئے کہ مودی کا جو یار ہے وہ غدار ہے، اس کے باوجود لوگوں نے پورے کا پورا کشمیر نواز شریف کی جھولی میں ڈال کر نواز شریف کے حب الوطنی پر مہر لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہے وہ اپنے ملک اور لوگوں کی ہمدردی میں آنے والے کسی نقصان سے بچانے کیلئے کوئی نشاندہی کرتے ہیں تو ان کی بات کو سننا اور ماننا چاہیے، وہ جو کہتے ہیں اپنے ملک اور عوام کے بھلے کیلئے کہتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے ساتھ وعدہ کرو کہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دو، آندھی آئے ، طوفان آئے، پولنگ اسٹیشن پر جا کر شیر پر مہر لگانی ہے اور ساتھ ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔متعلقہ عنوان :
چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے تحفظ کی خاطرگندم کی قیمت3900روپے فی من مقرر کی ہے،ڈپٹی کمشنربہاولنگر
ضلع بہاولنگرکے طلبا و طالبات کیلئےبھی “وزیراعلی پنجاب فیصلہ ” کے تحت 20 ہزاربائیکس کی فراہمی کے منصوبہ ..
ضلع بہاول بہاولنگر کو گندم کی پیدوار کے لحاظ سے ملک بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے،ڈپٹی کمشنر
روڈ حادثات کی روک تھام کیلئےسنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ضلع بھرمیں ناجائزمنافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اورملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع ہے،ڈپٹی ..
بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
چشتیاں کے قریب مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیا ن حادثہ ،موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد ..
چشتیاں، نماز تراویح پڑھا کر واپس آنے والے دو حافظ قرآن طلبا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
چشتیاں میں اتفاقاًپستول چلنے سے نوجوان جاں بحق
آغوش پروگرام،حاملہ و2 سال سے کم عمربچوں کی مائیں 23ہزار روپے حاصل کرسکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی ..
ضلع بہاولنگر پارک میں 600 پودے لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح
چشتیاں سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی