سعودی وزیرخارجہ کی قیادت میں وفد کی آمد دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے. شہبازشریف
وزیر اعظم ہاﺅس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ‘سعودی وفد نے صدر آصف علی زرداری سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی
میاں محمد ندیم منگل 16 اپریل 2024 14:25
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں تعاون کے مزید فروغ کا خواہاں ہے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان سعودیہ تعلقات کی مضبوطی، تجارت و سرمایہ کاری میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا ہے. وزیراعظم پاکستان نے سعودی وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور اس کے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام اداروں کے تعاون اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی سعودی وفد کا دورہ پاکستان، وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے تناظر میں ہو رہا ہے. شہزادہ فیصل بن فرحان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی ملاقات میں وفاقی وزراءاسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، محسن رضا نقوی، جام کمال خان، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے. سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اپنے وفد کے ہمراہ منگل کو سعودی وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد پہنچے وفد میں سعودی نائب وزیرِ برائے سرمایہ کاری انجینیئر ابراہیم بن یوسف المبارک، سعودی وزیر برائے ماحولیات، آبی وسائل و زراعت انجینیئر عبدالرحمٰن بن عبدلامحسن آلفضلی، سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل عزت مآب انجینیئر بندر بن ابراہیم بن عبداللہ آلخریف اور اعلی سعودی حکام و سفارتی اہلکار شامل ہیں. وزیراعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور سعودی قیادت، خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور برادر ممالک سے شراکت داری کو باہمی طور پر مفید بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے. ملاقات میں وزیر اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا وزیراعظم نے سعودی ولی محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے سعودی وفد نے وزیرِاعظم کا پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیدرلینڈز کے سفارت خانے میں ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام، ..
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
قومی اسمبلی نے ٹیکس قانون ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اگر عمران خان نے جیل میں ہی رہنا ہیتو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا،حامد رضا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ، مولانا فضل الرحمن
شزہ فاطمہ خواجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
صدر زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دفاعی تعاون سے متعلق ..
خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ہمیں دوہرا معیارترک کر کے پاکستان کی ترجمانی کرنا ہوگی،امیر ..
ایس پی بینش فاطمہ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت ، بہترین تحقیقات اور اغوا برائے تاوان سمیت اندھے کیسز ..
افسران کے تقرر و تبادلے ،کسٹم سروس گریڈ 22 کے احمد مجتبیٰ میمن کی خدمات واپس ایف بی آر کے سپرد کر دی گئیں، ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان