راولپنڈی ،سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

18 دہشتگردوں کے سر پر حکومت کی جانب انعامی رقم بھی مقرر ،مالیت ایک کروڑ روپے سے لے کر 2 لاکھ روپے تک ہے، رپورٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:33

راولپنڈی ،سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ انسدادِ دہشت گردی( سی ٹی ڈی) نے خودکش حملوں میں معاونت کرنے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب 21 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔فہرست میں شامل 18 دہشت گردوں کے سر پر حکومت کی جانب انعامی رقم بھی مقرر کی گئی ، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے لے کر 2 لاکھ روپے تک ہے۔

ان دہشت گردوں میں سرِ فہرست اور سب سے خطرناک ملزم مطیع الرحمن عرف صمد سیال ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے رکھی گئی ، سندھ حکومت کی جانب سے بھی اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہے۔مذکورہ ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے جلسے میں کیے گئے خودکش حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس کا تعلق لشکر جھنگوی، تحریک طالبان اور حرکت جہاداسلامی سے ہیجاری کردہ فہرست میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے، لاہور میں وفاقی تحقیقاتی اداری( ایف ا?ئی اے )کے دفتر، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملوں اور پولیس اہلکاروں سمیت فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان دہشت گردوں کی فہرست میں شناختی علامات اور تفصیلات بھی موجود ہیں جبکہ اس فہرست کو جاری کرنے کا مقصد سی ٹی ڈی کی جانب سے ان کی گرفتاری میں شہریوں کی مدد حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ فہرست میں شامل زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ دیگر کالعدم جماعتوں میں لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ وغیرہ شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں