کارلوس الکاراز اور ایگا شویٹک" یوایس اوپن2022ء چیمپئنز" ۔۔دونوں مرد و خواتین کی رینکنگ میں نمبر1ہیں۔۔

Carlos Alcaraz

17 کی عمر میں کارلوس کو گرینڈسلیم کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ، وہ بِگ 3راجر فیڈرر،رافیل نڈال اور نوواک چوکوچ کیساتھ شامل ہو گئے جنہوں نے 17سال کی عمر میں ہی گرینڈ سلیم کیلئے کوالیفائی کیا تھا

Arif Jameel عارف‌جمیل بدھ 21 ستمبر 2022

Carlos Alcaraz
یو ایس اوپن کا 142 واں ایڈیشن 29ِ اگست تا11ِستمبر2022ء تک یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سنٹر ،نیویارک میں کھیلا گیا۔جس کے فاتح مرد سنگلز میں سپین کے کارلوس الکاراز اور خواتین سنگلز میں پولینڈ کی ایگا شویٹک رہیں۔ کارلوس الکارازگرفیا: ٹینس کی دُ نیا کی رینکنگ کے نئے نمبر1 نوجوان ہیرو کارلوس الکاراز گارفیا 5 ِ مئی 2003 ء کو ایل پالمار، مرسیا، اسپین میں والدین کارلوس اور ورجینیا کے ہاں پیدا ہوئے۔

اس کے تین بہن بھائی الوارو،سرجیو اورجیمے ہیں۔اُنھوں نے رئیل سوسائڈاڈ کلب ڈی کیمپو ڈی مرسیا میں ٹینس کھیلنا شروع کیا جہاں اُنکے والد ٹینس اکیڈمی کے ڈائریکٹر تھے اور اپنے دور میں سپین کے ٹینس کھلاڑیوں میں 40 ویں نمبر پر رہ چکے تھے۔ لہذا بچپن میں تعلیمی دور کے دوران ہی دالد کی طرف سے ٹینس کی تربیت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

یہی وہ دور تھا جب سوئس راجر فیڈرر اور سپین کے رافیل نڈال کے مقابلے عروج پر ہوتے تھے اور کارلوس اُنکے مقابلے بہت شوق سے دیکھتے تھے ۔

اول کارلوس نے حسب ِروایت جونیئر ٹینس مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ٹینس کیر ئیر کا آغا ز کیا۔ وہاں آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ کے دو ٹائٹلز جیتے اور جونیئر ورلڈ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر رہے۔ پھر پیشہ وارانہ کھلاڑی بننے کیلئے 2018ء میں سپین کے 2003ء کے فرنچ اوپن چیمپئین جوآن کارلوس فیریروکی "اکیولائٹ جے سی فیریرو اسپورٹ اکیڈمی"میں اُنہی کی کوچنگ میں تربیت حاصل کرنا شروع کر دی۔

کالووس کو فروری 2020 ء میں 16 سال کی عمر میں سنگلز مین ڈرا کے لیے وائلڈ کارڈ مِل گیا جسکے بعد "ریو اوپن" میں اُنھوں نے اپنا "اے ٹی پی" مین ڈرا ڈبیو کر لیا۔ وہاں اپنے ہم وطن البرٹ راموس وینولا کو شکست دی۔لیکن دوسرے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے فیڈریکو کوریا کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔17 سال کی عمر میں کارلوس نے آسٹریلین اوپن2021ء کے مین ڈرا کے لیے کوالیفائی کیا جس سے وہ آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگلز میں سب سے کم عمر حصہ لینے والے بن گئے۔

اُنھوں نے اپنا پہلا گرینڈ سلیم راؤنڈ میچ اپنے نیدر لینڈ کے ساتھی کوالیفائر بوٹک وین ڈی زینڈشلپ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر جیتا اور دوسرے راؤنڈ میں وہ سویڈن کے میکائیل یمر سے ہار گئے۔17 کی عمر میں کارلوس کو گرینڈسلیم کھیلنے کا یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ وہ اُن تین بِگ تھری راجر فیڈرر،رافیل نڈال اور نوواک چوکوچ کے ساتھ شامل ہو گئے جنہوں نے بھی 17سال کی عمر میں ہی گرینڈ سلیم کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

کارلوس 6 فُٹ لمبے قد کے ساتھ ٹینس کورٹ میں انتہائی پھرتیلے انداز میں اپنی کامیابیاں سمیٹتے ہوئے آگے بڑھنا شروع ہو گئے ۔ اُنکی رینکنگ میں بھی بہتری آرہی تھی اور پھر وہ 24 ِمئی 2021 ء کو 18 سال کی عمر میں سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر ٹاپ 100 میں شامل ہوگئے۔ جب سنگلز میں عالمی نمبر 32 کی کیریئر کی اعلیٰ درجہ بندی پر پہنچ گئے تو نومبر 2021 ء میں اُنکا کورونا کویڈ۔

19 ٹیسٹ مثبت آگیا اوروہ ڈیوس کپ سے محروم رہ گئے ۔ کارلوس کیلئے 2022ء مزید کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ۔ اے ٹی پی کے مختلف ایونٹس کے ساتھ آسٹریلین ،فرنچ اور ومبلڈن گرینڈ سلیم میں بالترتیب تیسرے راؤنڈ، کواٹر فائنل اورچوتھے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور اُنکے مقابل ٹاپ سیڈز کھلاڑی تھے۔ کارلوس نے نمبر 3 سیڈ کے طور پر 2022 یو ایس اوپن میں قدم رکھااور سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے کیلئے ارجنٹائن کے سیبسٹین بیز، فیڈریکو کوریا اور امریکن جینسن بروکسبی کو بغیر کوئی سیٹ ہارے شکست دی ۔

پھر 15 ویں سیڈ کروشین مارین سلِک کو پانچ سیٹوں میں3۔2سے شکست دی اور اوپن ایرا میں اس میجر ایونٹ میں بیک ٹو بیک کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ کارلوس نے کوارٹر فائنل میچ میں ایک انتہائی سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سنر کو شکست دی۔ اس میچ کو یو ایس اوپن کی تاریخ میں دوسرا طویل ترین میچ (5 گھنٹے اور 15 منٹ) کے طور پر ریکارڈ قائم کیا۔

سیمی فائنل میں امریکن ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافوسے سامنا ہوا تو وہ بھی بچ نہ پائے اورایک سخت مقابلے کے بعد اُنکو بھی شکست دے دی۔لہذا فائنل تک پہنچنے کیلئے واقعی ایک بڑے کھلاڑی کی طرح صلاحیت دِکھاتے ہوئے سخت مقابلے کیئے اور پھر فائنل میں ناروے سے تعلق رکھنے والے5 ویں سیڈ 23سالہ کیسپر روڈ کو شکست دی۔ اس فائنل میں دونوں کھلاڑی عالمی نمبر 1 کی درجہ بندی کے لیے ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں تھے۔

کارلوس نے19 سال 4 ماہ اور 6 دن کی عمر میں اے ٹی پی رینکنگ کی تاریخ میں سب سے کم عمر نمبر 1 بن کر آسٹریلین لیٹن ہیوٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ اوپن ایرا میں مردوں کی درجہ بندی میں سرفہرست رہنے والے پہلے نوجوان اور 1990ء میں امریکن پیٹ سمپراس کے بعد سب سے کم عمر مردوں کے سنگلز یو ایس اوپن چیمپئن بھی بن گئے۔اُنھوں نے اپنی کامیابی کے بعد اپنے والدین کے ساتھ اپنے کوچ جوآن کارلوس فیریروکا بھی شکریہ ادا کیا بلکہ کھیل میں اُنکو اپنا دوسرا باپ کہا۔

اس یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں22گرینڈسلیم جیت کر ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے سپین کے رافیل نڈال چوتھے راؤنڈ میں ہار گئے تھے اور دوسرا 21گرینڈ سلیم جیتنے والے سربیا کے نوواک چوکوچ آسٹریلین اوپن کے بعدیوایس اوپن کھیلنے سے بھی محروم رہے جسکی وجہ اُنکا کورونا کویڈ۔19کی ویکسین سے استثنیٰ حاصل کر نا تھا۔لہذا کیا یہ کارلوس الکارازگرفیاکی پہلی تاریخی فتح میں فائدہ مند رہا ٹینس کے حلقوں میں زیر ِبحث ہے اور رہے گا۔

ایگا سویٹک: ٹینس کی خاتون چیمپئن ایگا اشوناتک 31 ِمئی 2001ء کو پولینڈ کے مشہور شہر و دارلخلافہ" وارسا" میں پیدا ہوئیں۔اُنکے والد کا نام ٹوماس سوئیتک اور والدہ کا ڈوروٹا ہے۔والد پولینڈ کے کشتی رانی ( روور)ملاح رہ چکے ہیں جنہوں نے 1988ء کے سیول اولمپکس میں مردوں کے کواڈرپل سکلز ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔ والدہ آرتھوڈونٹسٹ یعنی دندان سازہیں۔

سویٹک کی ایک تین سال بڑی بہن" آگتا "ہیں جو میڈیکل یونیورسٹی آف لبلن میں دندان سازی کی ہی طالبہ ہے۔ ایگا سویٹک کے والد چاہتے تھے کہ اُنکی بیٹیاں بہترین ایتھلیٹس بنیں تاکہ کہ وہ انفرادی کامیابی کے امکانات پر بہتر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ سویٹک نے بھی ابتدائی طور پر ایک تیراک کے طور پر شروعات کیں لیکن تیراکی میں مسائل درپیش آنے پر اُنھوں نے ٹینس کا رخ کیا۔

سویٹک اصل میں اپنی بڑی بہن آگتا کو ٹینس کھیلتا دیکھ رہی تھیں لہذا پیروی کرتے ہوئے کھیل کر بہن کو ہرانے کی خواہش سویٹک کو ٹینس کی طرف لے آئی۔بہن آگتا نے 2013 ء میں 15 سال کی عمر میں مختصر طور پر آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس سرکٹ پر مقابلے کیئے لیکن چوٹ کی پریشانیوں کی وجہ سے کھیلنا چھوڑنا پڑا۔جسکے بعدآئیگا نے میرا وارسا ٹینس کلب میں 14 سال کی عمر میں ٹینس کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنا شروع کر دی اور پھر لیگیا وارسا ملٹی اسپورٹ کلب میں اپنے ٹینس کیرئیر کیلئے شامل ہو گئیں ۔

سویٹک نے 15سال کی عمر میں جونیئر ٹینس مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور2016 ء میں فرنچ اوپن جونیئر گرینڈ سلیم سے اپنا ڈبیو کیا۔اُنھوں نے آغاز میں سنگلز اور ڈبل دونوں میں مقابلے کیئے اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔جونیئر کیرئیر اُنکا کچھ طویل رہااور5ویں رینکنگ تھا پہنچ گئیں۔2016ء تا18 سویٹک نے آئی ٹی ایف وویمنس سرکٹ کے تمام 7فائنل میچ جیتے جن میں سے تین ٹائٹل 15سال کی عمر میں حاصل کیئے۔

ایگا سویٹک 5فُٹ 9 اِنچ قد کی خاتون ہونے کے ساتھ مضبوط اعصاب کی مالک ہیں۔اسی لیئے جونیئر کیرئیر سے ہی اپنے سیدھے ہاتھ کی شارٹ کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے بیک ہینڈ شارٹ کی ماہر ہو گئیں ۔جارحانہ انداز سے مخالف پر حاوی ہو نے کا کمال الگ سیکھ لیا اور پھر سینئر کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو نے کیلئے ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے آسٹریلین اوپن 2019 ء میں ڈبیو کرنے موقع مل گیا۔

یہاں سے اُنکا مختلف بڑے ٹینس ٹورنامنٹس میں جیت کا سلسلہ شروع ہو گیا اور فرنچ اوپن2020ء گرینڈ سلیم میں اپنی مخالف امریکن کھلاڑی صوفیہ کنن کو شکست دے کر19 سال کی عمر میں پہلا بڑا ٹائٹل جیت لیا۔2021ء میں فرنچ اوپن کے ڈبل کے فائنل میں رَنر اَپ رہیں۔ سویٹک کیلئے 2022ء کا سال اُمید اور کامیابیوں کا سال رہا۔پہلے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔

جہاں امریکن ڈینیئل کولنز سے شکست ہو گئی لیکن سویٹک بلند حوصلے کے ساتھ فرنچ اوپن میں کھیلنے آئیں اور امریکن مخالف کھلاڑی کوکوگاف کو ہرا کر دوسری بار چیمپئین شپ جیت کر اپنی صلاحیت ثابت کر دی۔ ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں فرانس کی ایلیزکارنیٹ نے شویٹک کو شکست دے کر اُنکی 37مسلسل کامیابیوں کا اختتام کر دیا۔ یوایس اوپن2022ء میں ایگا شویٹک نے ایک مرتبہ پھر بھرپور زوردار مقابلے کیئے اور سب سے پہلے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی پہلی پولیش ٹینس خاتون کھلاڑی بن گئیں ۔

پھر ایسا ہی سیمی فائنل میں ہو ااور فائنل میں سیدھے سیٹس میں تیونس کی اونس جبیرکا ہرا کر یو ایس اوپن سنگلز جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔28سالہ اونس جبیر کو ومبلڈن کے فائنل میں بھی ریشین قازقستانی خاتون کھلاڑی ایلینارائباکینا سے شکست ہو گئی تھی۔ ایگا شویٹک مئی 2021 ء میں اٹالین اوپن جیتنے کے بعد پہلی بار ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کے ٹاپ 10 میں داخل ہوئیں۔ پھر مارچ2022ء میں دوسرے نمبر ہر آگئیں۔مارچ میں ہی عالمی نمبر 1 خاتون ایشلی بارٹیکی ریٹائرمنٹ کے بعد اپریل 2022ء میں شویٹک نمبر1کی رینکنگ پر آگئیں ۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد تک 21سالہ ایگا شویٹک اپنے کیر ئیر میں2 فرنچ اوپن اور ہارڈ کورٹ پر پہلا یوایس اوپن جیت چکی ہیں۔

مزید مضامین :