انڈیا کیلئے آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ " Horror Show"

India All Out For 36

انڈیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران یہ ٹیسٹ ملا کر لگاتار 3 ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے

Arif Jameel عارف‌جمیل اتوار 20 دسمبر 2020

India All Out For 36
اس ٹیسٹ کی اہم خبریں: ﴾ یہ کرکٹ ٹیسٹ میچ "پنک بال ۔۔ڈے اینڈ نائٹ" تھا ۔ ﴾ آسٹریلیا نے یہ ٹیسٹ میچ ملا کر تمام8ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ جیتے۔ ﴾ اِنڈیا نے اس ٹیسٹ میچ تک پہلی دفعہ بیرونی دورے پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا۔ ﴾ اِنڈیا اس میچ کی دوسری اننگز میں اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کم اسکور36رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد شکست کھا گیا۔ ﴾ اِنڈیا نے آج سے 4سال پہلے اسی تاریخ کو انگلینڈ کے خلاف چنائی بھارت میں اپنی ٹیسٹ کر کٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ ﴾ اسکور 759رنز بنائے تھے اور 7 کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے۔

کپتان تھے ویرات کوہلی۔ ﴾ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے تک اِنڈیا کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر کبھی کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہارا تھا۔ ﴾ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے تک کپتان کی حیثیت میں ٹاس جیت کر 21 ٹیسٹ جیتے چکے تھے۔

(جاری ہے)

جن میں سے بیرون ممالک ﴾ کے دوروں پر10دفعہ ٹاس جیت کر 8 ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ﴾ اِنڈیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران یہ ٹیسٹ ملا کر لگاتار 3 ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

﴾ آسٹریلین باؤلرز ہیزل ووڈ اور پٹ کمنز کی اِنڈیا کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار باؤلنگ۔ ﴾ جوش ہیزل نے اپنے اس52 ویں ٹیسٹ میچ میں اپنی200ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 15ویں سیریز کا کا آغاز آسٹریلیا اور اِنڈیاکی 4 کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوا ۔ مقام تھا آسٹریلیا کا شہر ایڈیلیڈ ۔

کپتان آسٹریلیا کے ٹم پین اوراِنڈیا کے ویرات کوہلی 17ِ دسمبر2020 ء کو شروع ہو نے والے اس ٹیسٹ میچ میں اِنڈیا کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیتا اور بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے کی وجہ سے اِنڈیا کی ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط نظر آرہی تھی اور اگر دوسری اننگز میں اِنڈیا برتری ملا کر ایک اچھا ہدف آسٹریلیا کو دیتا تویقیناً مقابلہ مزید دِلچسپ ہو تا لیکن آسٹریلیا کے باؤلرز نے یہ ممکن نہ ہو نے دیا۔

اِنڈیا کے بلے بازوں کے بیٹ اور پیڈ میں واضح فرق نظر آیا جس پر اُنکے سابق کپتان اور مشہور بلے باز سنیل گوسکر نے اس ٹیسٹ کے پہلے دِن بھی توجہ دلوائی تھی۔ پہلی اننگز میں گو کہ اِنڈیا کی ٹیم کوئی خاص بڑا سکور نہ کر سکی کی اور آل ٹیم 244کے مجموعی سکور پر آوٴٹ ہو گئی۔لیکن اِنڈیا کے باؤلنگ لائن نے اُس وقت کمال کر دکھایا جب دوسرے دِن کے اختتام سے چند منٹ پہلے آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی اُنکی ہوم گراؤنڈ پر صرف 191 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

لیکن اِنڈیا کے کپتان ویرات کوہلی کو کیا معلوم تھا کہ دوسری اننگزکے دوران تیسرے دِن کا آغاز اُنکے لیئے کسی "ہوررشو" ۔۔""Horror Show سے کم نہ ہو گا۔19 اسکور پر6 کھلاڑی آؤٹ اور 6 ویںآ ؤٹ ہونے والی بھی آخری اُمید بذات خود کپتان کوہلی۔ایک خوفناک حقیقی ڈرامہ کہ ۔۔کہیں اِنڈیا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کم اسکور پر آؤٹ نہ ہو جائے۔۔ خوف بڑھ رہا تھا اور وکٹیں گِر رہی تھیں کہ 31کے مجموعی اسکو پر 9ویں وکٹ بھی گِر گئی اور آخری کھلاڑی باؤلر محمد شامی کھیلنے آئے۔

سب کچھ خوفنا ک ہو چکا تھا لیکن پھر بھی ایک اُمید تھی کہ 1974ء میں انگلینڈ کے مقابلہ میں اِنڈیا کاجو آج تک کا کم ترین مجموعی 42اسکور تھا اُس سے تو پار کر لیا جائے۔ لیکن اس دوران 36 کے مجموعی اسکور پر وہ اُمید بھی ٹوٹ گئی جب آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کا ایک خوفناک باؤنسر محمد شامی کے سیدھے بازو پر اس زور سے لگا کہ اُنھیں شدید تکلیف کے باعث اپنی اننگز مکمل کرنے کا موقعہ نہ مل سکا اور اِنڈیا کی دوسری اننگز وہاں پر ہی اِنڈیا کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کم اسکور36 پر ختم ہو گئی۔

دوسری اننگز میں اِنڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ داخل ہو سکا۔ لنچ سے چند منٹ پہلے آسٹریلیا نے بلے بازی شروع کی اور لنچ کے وقفہ کے بعد اطمینان کے ساتھ اُنکے بلے بازوں نے2وکٹوں کے نقصان پر93رنز بنا تے ہوئے 8 وکٹوں سے پہلا ٹیسٹ میچ صر ف ڈھائی دِن میں جیت لیا۔ اس ٹیسٹ میچ کے خوشگوار موسم میں وکٹ باؤلرز کے لیئے ساز گار رہی ۔بلے بازی میں دونوں ممالک کے کپتان نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہو سکے جن میں سے کوہلی 74 کے انفرادی اسکور پر رَن آؤٹ ہو ئے اور ٹم پین 73اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جیت کیلئے اوپنر جو برنز نے بھی51 رنز کی ناقابل ِشکست اننگز کھیلی۔

جبکہ باؤلنگ میں کمال دکھائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے 4اور پٹ کمنزنے 3 کھلاڑی آؤٹ کر کے اور اِنڈیا کی طرف سے اشون نے4اور یادیو نے3کھلاڑی آؤٹ کرکے۔جبکہ دوسری اننگز میں نپی تُلی باؤلنگ سے اِنڈیا کے بلے بازوں میں خوف پھیلا کر اُنکی کمر توڑنے میں کامیاب ہو ئے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 5اور ایک دفعہ پھر دوسری اننگز میں پٹ کمنز 4وکٹیں لیکر۔ جوش ہیزل نے اپنے اس52 ویں ٹیسٹ میچ میں اپنی200ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں۔ مین آف دِی میچ ہوئے آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین۔آسٹریلیا کو میچ جیتنے پر 30پوائنٹس ملے اور0۔1سے سیریز میں برتری علحیدہ۔ آسٹریلیا نے ایک نئے آل راؤنڈر کیمرون گرین نے ٹیسٹ ڈبیو کیا۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :