ورلڈکپ 2011ء ،بھارت 28سال بعد چیمپئن بنا

India World Champs Again After 28 Years

سری لنکن ٹیم مسلسل دوسرے ورلڈکپ فائنل میں ناکام، ٹنڈولکر کا خواب پورا پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کھا گئی،میزبانی پہلے ہی چھن گئی

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری پیر 9 فروری 2015

India World Champs Again After 28 Years
کرکٹ ورلڈکپ 2011ء کی میزبانی ایک بار پھر ایشیا کو ملی ،اس ورلڈکپ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں تھی۔ سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہوئے حملے کی وجہ سے پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہاتھ دھوناپڑے اور ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جھولی میں چلی گئی۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بہترین پرفارمنس پاکستان کی تھی۔

پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں اْن کامقابلہ بھارت سے ہوناتھا اس سے پہلے کوارٹرفائنل میں پاکستان نے کالی آندھی کو ڈھاکہ مقام پر یک طرفہ مقابلے میں شکست دی تھی مطلب اْن کا مورال پوری طرح بلندتھا۔ سیمی فائنل میں پاکستان پہلے باؤلنگ کررہاتھا جو ٹیم لگ رہاتھا کہ 400کرے گی پاکستان نے اْس کو260کے ٹوٹل پرباندھ دیا جس میں وہاب ریاض کاایک اہم کردارتھا جنہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو شکاربنایا لیکن وہاب کے یہ پانچ شکار پاکستان کوجیت نہ دلواسکے اوربھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اَب فائنل میں بھارت کامقابلہ سری لنکا سے ہوناتھا اوربھارت اس میچ کے لئے فیورٹ بھی قراردیاجارہا تھا اس فائنل میچ میں مہیلا جے وردنا نے سری لنکن ٹیم کی طرف سے ایک شاندار سنچری سکورکی لیکن وہ ٹیم کو جیت نہ دلواسکی اور بھارت نے یک طرفہ میچ کھیلتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی اورورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ یہ بھار ت کادوسراورلڈ کپ تھا جو انہوں نے حاصل کیا۔ بھارت وہ پہلی ٹیم ہے جنہوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ جیتنے کااعزازحاصل کیا اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلّے باز سری لنکا کے دلشان تھے جنہوں نے 500رنز سکورکیا اور سب سے زیادہ شکار شاہد آفریدی اورظہیر خان نے کئے جنہوں نے 21, 21وکٹیں حاصل کیں۔

مزید مضامین :