جامعہ این ای ڈی کی جانب سے دوستانہ کرکٹ میچ کا احوال

Jamia Nda Ki Janib Sy Dostana Crikcet Match

14 اگست 1947ءکو پاکستان بنا تو ہمارے قومی پلیئرز نے آغاز ہی سے کھیلوں کے میدانوں میں اپنی برتری قایم کرنے کا سلسلہ شروع کیا

بدھ 30 اگست 2017

Jamia Nda Ki Janib Sy Dostana Crikcet Match
فروا حسن جامعہ این ای ڈی کی جانب سے دوستانہ کرکٹ میچ کا احوال 14 اگست 1947ءکو پاکستان بنا تو ہمارے قومی پلیئرز نے آغاز ہی سے کھیلوں کے میدانوں میں اپنی برتری قایم کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب 1994ءمیں پاکستان کو بیک وقت چار کھیلوں ہاکی، کرکٹ، اسکواش اور اسنوکر میں ورلڈچیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہو ا، مگر پاکستان میں جو مقام کرکٹ کو حاصل ہے، وہ کسی دوسرے کھیل کونہیں مل سکا، اسی لیے سترہویں یومِِ آزادی کے موقع پر جامعہ این ای ڈی نے ”دوستانہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ“ کا انعقاد کیا، جس میں این ای ڈی کے فارغ التحصیل سول انجینئیر، وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی بھی تھے جب کہ ٹیم این ڈی ایلمنی الیوں کی کپتانی کے فرائض بھی انہیں نے انجام دیئے۔

دوسری جانب ٹیم این ای ڈی الیون کی قیادت وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سنبھالی، اس دوستانہ کرکٹ میچ کا آئیڈیا بھی ڈاکٹر سروش لودھی کا تھا، انہوں نے اور ان کی ٹیم نے مل کر اس آئیڈیا کو عملی جامہ بھی پہنایا۔

(جاری ہے)

ٹیم این ای ڈی المنائی الیون کے کپتان سید مراد علی شاہ کی قیادت میں معروف بینکر عارف حبیب، آغا مقصود عباس، صادق محمد، فیصل اقبال، ساجد علی، انجینئرسہیل بشیر، انجینئرندیم منظور، بابر ثانی، اذکار داور، انجینئرعلی بن سہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ ٹیم این ای ڈی الیون کے کپتان پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی قیادت میں رجسٹرار غضنفر حسین، ڈاکٹر فرخ عارف، ڈاکٹر علی حسن محمود، انجینئروصی الدین، انجینئرشہاب الدین، انجینئر عثمان علی شاہ، انجینئر رئیس احمد، غلام علی، صغیر عباس، انجینئروصال انصاری، انجینئراعجاز احمد، عظیم حفیظ اور حارث خان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

میچ کی میزبانی کے فرائض ریڈیو پاکستان کے معروف میزبان انیس الرحمان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رضاخان نے انجام دیئے۔ ”کھیل“ کو امن کا پیامبر کہا جاتا ہے، اس طرح کھلاڑی امن کے قاصد ٹھہرے، جب امن کے پیام بر اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ میدانِ کرکٹ میں اُترے تو طالب علموں کی خوشی دیدنی تھی۔ اس موقع پر قریباً ڈھائی ہزار طالبِ علموں نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔

کھیلوں کا فروغ جس طرح ملکی شہرت کا آسان ذریعہ ہوتی ہے، اسی طرح تعلیمی اداروں میں اِن کا انعقاد تعمیری سرگرمی سے عبارت کیا جاتا ہے۔ این ای ڈی یونی ورسٹی میں منعقدہ اس سرگرمی کو انسان دوست، تعلیم دوست اور دراصل معاشرہ دوست سرگرمی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا اور اسی معاشرتی دوستی کے نظریئے کے تحت جامعہ این ای ڈی نے اپنے اساتذہ سمیت اسٹاف اور فارغ التحصیل طالبِ علموں کے مابین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کروایا جس میں مہمان کھلاڑیوں وسیم اکرم، سرفراز احمد، صلاح الدین صلو، سکندر بخت، شعیب محمد اور اسد شفیق کی شرکت نے اس اقدام کو دوام بخشا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، اساتذہ کا فرض ہے تاکہ نامناسب صحبت سے اپنے بچوں کو بچایا جاسکے۔ رواں برس قوم نے پاکستان کا سترواں یوم آزادی منایا، بوڑھے ہوں یا جوان سب ہی شہری بھرپور جوش و جذبے سے آزادی کا جشن مناتے نظر آئے، ایک جانب سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پیر و جوان پاک سر زمین سے والہانہ اظہارِِ محبت کررہے تھے تو دوسری جانب خواتین سبز و سفید لباس میں ملبوس مطمئن و شاداں نظر آئیں گویا وطنِِِ عزیز کا ہرگوشہ امن و آشتی کے گیت گاتا، گنگناتا رہا۔

ایسے میں تعلیمی ادارے کیسے پیچھے رہ سکتے تھے اور جب بات ہو کرکٹ کی تو یوں بھی بہت سارے چہرے کِھل اٹھتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ چیمپیئنز ٹرافی ونر اور فائٹر کپتان سرفراز احمد کی آمد تھی کہ ہر چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ بکھیر گئی۔ سرفراز نے شائقینِ کرکٹ کو بتایا کہ عالمی کھلاڑیوں کو اپنے گراو¿نڈ پر ایکشن میں دیکھنے کا پاکستانی شائقین کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔

مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت رکھتے ہیں اوروہ دنیا کوبتادیں گے کہ پاکستان، امن پسند ملک اور قوم، مہمان نواز ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو وزیراعلی سندھ نے اعزازی شیلڈ سے نوازا جب کہ جامعہ کے میدان میں اُن کی آمد پر Standup for the Champions...for the the Champions Standup کی صدائیں بَلند ہوتی رہیں۔ جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ”دوستانہ کرکٹ میچ“ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، میری کوشش ہے کہ کھیلوں کے لیے نئے میدان بنائے جائیں، مزید کہا کہ سندھ گیمز بھی رواں سال ضرور ہوں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گزشتہ 20 برس سے کراچی میں امن وامان کی صورت حال خراب تھی، کراچی سمیت سندھ بھر کے حالات آج بہت بہتر ہیں۔آج کل اسکولز بلکہ یونیورسٹیز بھی بغیر گراو¿نڈز کے بنائی جا رہی ہیں، بچوںکو کھیل کا موقع نہیں ملتا، اسکولوں میں کھیل کا میدان ہونا بہت ضروری ہےں۔ سیّد مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بہت ہے اور ہم سابق کرکٹرز کو کہیں گے کہ سندھ کے دیگر شہروں خاص کر دیہی علاقوں میں جائیں اور وہاں پوشیدہ ٹیلنٹ کو فروغ دیں۔

قبل ازیں این ای ڈی یونی ورسٹی میں دوستانہ کرکٹ میچ میں وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے این ای ڈی ایلمنی الیون کی جانب سے کھیل کر آل راو¿نڈر پرفارمنس دی جب کہ دوسری جانب وائس چانسلر این ای ڈٰی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی اپنی ٹیم این ای ڈی الیون کے ساتھ بھرپور مقابلہ کرتے نظرآئے۔ سیّد مراد علی شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 16گیندوں پر 27 رنز بنائے اور اسٹمپ آو¿ٹ ہو گئے۔

جامعہ این ای ڈی کے زیرِِاہتمام اس کرکٹ میچ میں وزیراعلیٰ سندھ نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اوور میں دو کھلاڑیوںکو پولین کی راہ دکھائی۔ وزیرِاعلیٰ کی ٹیم این ای ڈی المنائی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے، 107رنز بنائے اور این ای ڈی الیون کو 17رنز سے شکست دے کرکامیاب ہوئی۔ یوں اس پُروقار اور تعمیری اقدام میںجامعہ این ای ڈی فاتح قرار پائی۔

مزید مضامین :