ریسلرجائنٹ گو نزالیز8فُٹ قد

Jorge González

صرف14 سال کی عمر میں اُنکا قد 6فُٹ4اِنچ ہو گیا، ارجنٹائنی ٹیم باسکٹ بال میں شامل ہو نے تک اُنکا قد 8فُٹ اور وزن209کلوگرام ہو گیاتھا

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 26 اپریل 2021

Jorge González
جارج گو نزالیز ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے لمبے قد کے ریسلر تھے۔وہ 31ِجنوری 1966ء کو ایل کولوراڈو ، فارموسا ، ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔نوعمری میں ہی غیر معمولی جسامت کا شکار ہوگئے۔صرف14 سال کی عمر میں اُنکا قد 6فُٹ4اِنچ ہو گیا۔اگلے دو سالوں میں 7فُٹ سے زیادہ اور پھر ارجنٹائن نیشنل ٹیم باسکٹ بال میں شامل ہو نے تک اُنکا قد 8فُٹ اور وزن209کلوگرام ہو گیاتھا۔

نیشنل ٹیم میں اُنکے قد اور کارکردگی سے امریکن اٹلانٹا ہاکز باسکٹ بال ٹیم کی انتظامیہ بہت متاثر ہوئی اور اُنھیں اپنی ٹیم کا حصہ بنا کر نیشنل باسکٹ بال لیگ کھیلنے کی منتخب کر لیا۔ اُنھیں اپنے قد کی وجہ سے انجیریز کے مسائل بھی رہتے تھے۔اُن دِنوں اٹلانٹا ہاکز ، سی این این اور ڈبلیو سی ڈبلیو کے مالک ٹیڈ ٹرنر تھے ۔

(جاری ہے)

جن کی نظر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دراز قد پیشہ ور باسکٹ بال کے کھلاڑی جارج گونزالیز پڑی اور یہی وہ انتخاب تھا جسکو اُنھوں نے باسکٹ بال سے ہٹا کر ریسلنگ کی طرف موڑ دیا۔

گو نزالیز کو 1989ء میں ڈبلیو سی ڈبلیو میں شامل کیا گیا ۔ایک سال تک ریسلنگ کی تربیت دی گئی اور پھراسٹوری لائن کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور دراز قد ریسلر آندرے دِی جائنٹ سے لمبے قد کے تعارف کے ساتھ اُنھیں ریسلنگ میں لانے کا سہرا ڈبلیو سی ڈبلیو نے لے لیا۔ 19ِمئی 1990ء کو "ایل جائی گانٹے" کے رِنگ نام سے سامنے آئے اور اگلے دو سال تک وہاں پر رِک فلیئر،سڈووائس جیسے بڑے ریسلرز سے مقابلے کیئے۔

جنوری1993ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں گو نزالیز کا ڈبیو رائل رمبل6میں اُس وقت کروایا گیا جب ریسلر انڈر ٹیکر 15ویں نمبر پر رِنگ میں داخل ہوکر 4ریسلرز کو اُٹھا کر باہر پھینک چکے تھے کہ ایک لمبے قد کا شخص رِنگ میں داخل ہوااور اُس نے انڈر ٹیکر کو اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھینک دیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں اُسکا رِنگ نام"جائنٹ گو نزالیز" رکھا گیا تھا اور اس ایونٹ میں وہ 30ریسلرز میں شامل نہیں تھا۔

اُنکے کیلئے خصوصی منفرد ریسلنگ لباس تیار کیا گیا تھا۔جس پہن کر وہ رِنگ میں داخل ہو تے تو کسی دِلچسپی کے کم نہ ہو تا۔بعد میں اُنکا مقابلہ ریسل مینیا 9میں انڈر ٹیکرسے ہوا تو اُنھیں شکست ہو گئی۔ایک اور مقابلے میں اُنھیں رینڈی سیویج نے بھی ہرا دیا۔اصل میں ڈبلیو ڈبلیوای میں بھی ایک اسٹوری لائن کے مطابق اُنکو لا یا گیا اور صرف چند ماہ بعد ہی اعلان کر دیا گیا کہ ادارے کا گو نزالیزکے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔

گو نزالیز نے اگلا معاہد ہ نیو جاپان پرو ریسلنگ اورڈبلیو اے آرسے کر لیا اور پھر وہاں پر 1995ء تک رِنگ میں نظر آئے ۔دسمبر میں اُنکو صحت کے مسائل پیدا ہو گئے جن میں شوگر کا مرض اہم تھا۔لہذا اُنھوں نے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے واپس ارجنٹائن جانے کو ترجیح دی اور اُن سے متعلقہ ریسلنگ پروموشن میں مختلف سٹوری لائنز کو تبدیل کرنا پڑ گیا۔

گو نزالیزنے جس خاتون سے شادی کی ہوئی تھی اُسکی پہلے ایک بیٹی ہے۔لہذا ارجنٹائن میں اُنکے اور فیملی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے اُنکے سابقہ منیجر ہاروے ویپل مین رقم بھیجتے۔آخری دِن وئیل چیئر پر گزارے اور گردوں کے فیل ہو نے کی وجہ سے ڈائلیسس کرواتے۔اس دوران دِل کے مریض بھی ہو چکے تھے لہذا 44سال کی عمر میں 22ِستمبر2010ء کو اپنے آبائی شہر سین مارٹن،ارجنٹائن میں انتقال کر گئے۔ گو نزالیز کو امریکہ میں "یٹی"کے نام سے بھی پکارا گیا اور ہرکولیس کے نام سے بھی۔ مختلف ٹی وی سیریل کی چند اقساط میں اداکاری بھی کی۔

مزید مضامین :