کینگروز کا 24سال کے بعد تاریخی دورہ پاکستان:

Pak Vs Aus

اس دورے سے خاص طور پر مغربی ممالک کے لوگوں میں پاکستان کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں بہت حد تک مدد ملے گی

Khalid Bhatti خالد بھٹی ہفتہ 12 فروری 2022

Pak Vs Aus
اگلے مہینے آسڑیلین کرکٹ ٹیم پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے جا رہی ہے جہاں ایک طرف یہ دورہ کہیں لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے وہی اس تاریخی دورے کی اہمیت اس طرح مزید بڑھ جاتی ہے کہ آسڑیلین کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 24سال کے طویل ترین عرصے کے بعد ہونے جارہا ہے جس سے بلاشبہ نہ صرف اس دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مزید مدد ملے گی بلکہ آسڑیلیاء جیسی ٹیم کے پاکستان میں آنے سے دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت پیغام جائے گا اور اس دورے سے خاص طور پر مغربی ممالک کے لوگوں میں جو پاکستان کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پائی جاتیں ہیں اس دورے سے ان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں بہت حد تک مدد ملے گی اس لیے آسڑیلین کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ ایسے حالات میں پاکستان کے لیے ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا اور اس کے بعد پھر دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی جو بلاشبہ نہ صرف پاکستانی شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے بلکہ اس سے پاکستانی کرکٹ کو بھی بہت فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آسڑیلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے جا رہی ہے۔ دلچسب طور پر اس سے قبل پچھلا سال جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کئی لحاظ سے کامیابیوں کا سال رہا وہی دوسری طرف نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان کی منسوخی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کے لیے کسی شدید دھچکے سے کم نہیں تھا جس کے بعد سب کی نظریں آسڑیلین کرکٹ بورڈ پر مرکوز تھیں کہ اس ضمن میں وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں اور شائقین کے ذہنوں میں کئی طرح کے سوالات تھے کہ کیا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد کینگروز بھی اپنا دورو منسوخ کر دیں گے اور اب بلا آخر آسڑیلین بورڈ نے اس دورے کو کانفرم کرتے ہوئے غیر یقینی کے بادلوں کو نہ صرف ختم کر دیا ہے بلکہ انھوں نے اپنے اس فیصلے سے پاکستانی عوام اور کرکٹ کے شائقین کے دل مو لیے ہیں ، واضح رہے کہ آسڑیلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا یہ دورہ مارچ کے مہینے سے اپریل کے مہینے تک ہو گا جس میں دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز، تین ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔

اگر آسڑیلیاء اور پاکستان کی ٹیموں کی ایک دوسرے کے خلاف مجموعی کارکردگی پر بات کی جائے تو واضح طور پر کینگروزز کو گرین شرٹس پر برتری حاصل ہے جبکہ پچھلے سال کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹاپ پرفارمنس سے ایشز سیریز جیتنے کے بعد کینگروز کا مورال اس وقت نہ صرف بلند ہے بلکہ اسے کئی لحاظ سے پاکستانی ٹیم پر برتری بھی حاصل ہے۔

لیکن دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھی بابر اعظم کی قیادت میں کینگروز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ میں اس بار تاریخ رقم کرنے کو تیا ر ہے اور کینگروز کے لیے بابر اعظم اور رضوان مشکلات پیدا کر سکتی ہے اور اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کینگروز کے پلیئیرز کے لیے پاکستانی کنڈیشنز پر مشکل ثابت ہونگے جس پر آسڑیلوی ٹیم کے خاصی محنت کرنا پڑے گی جبکہ اسی طرح پاکستانی ٹیم کے لیے کینگروز کپتان پیٹ کیننز، کیمرون گرین اور مارنس مسلہ پیدا کر سکتے ہیں جس پر پاکستان کو محنت کرنے کی ضرورت ہو گی۔

اس کے علاوہ آسڑیلین ٹیم کے اسکواڈ میں سکاٹ بولانڈ، وارنر، الیکس کیری، عثمان خواجہ، مچل مارش، ستیو اسمتھ،ہیزم ووڈ اور نیتھن لیون شامل ہیں جس سے کینگروز کی ٹیم بہت مظبوط نظر آتی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان نے بھی آسڑیلیاء کے خلاف اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں بابر اعظم کپتان ہونگے اسکے علاوہ سکواڈ میں محمد رضوان، اظہر علیٰ، فہیم اشرف، فواد عالم،حارث رؤف، حسن علیٰ، شاہین شاہ آفریدی اور دوسرے پلیئرز شامل ہیں ۔

اگرمجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے سکواڈ کی بات کی جائے تو اس سے واضح ہوتا ہے کہ کرکٹ کے متوالوں کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ سیریشز تو اگلے مہینے سے شروع ہونے جا رہی ہے لیکن شائقین کا جوش اور ولولہ ابھی سے اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور اب تمام لوگوں کی نظریں 3مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر مرکوز کر لیں ہیں جہاں دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ پیچ کھیلا جائے گا جو کہ 7مارچ تک جاری رہیگا۔

اور اس کے بعد اس سیریز کے بقیہ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے کینگروز کے اس ٹور سے پاکستانی کرکٹ گراؤنڈز میں ایک نئی بہار دیکھنے کو ملے گی جس سے کرکٹ کا ایک زبردست ماحول دیکھنے کو ملے گا اور شائقین جہاں ان میچز کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہی دوسری جانب ان کے اس جوش جذبے کو دیکتھے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ان میچز کے دوران پاکستان میں کسی میلے کا سا سماں اور ماحول ہو گا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے اس سیریز کے لیے سیکیورٹی کے لحاظ سے خصوصی طور فول پروف انتظامات کیے جائیں گے جبکہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پاکستانی عوام کی جانب سے آسڑیلین کرکٹ بورڈ اور ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شائقین کو بہترین اور دلچسب کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور انہوں نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شائقین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان میچز کے دوران دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ سٹیڈیم کا رخ کرتے ہوئے کرکٹ کو انجوائے کریں۔

مزید مضامین :