گروپ بی: یواے ای آج آئرلینڈ کے رحم و کرم پر

Uae Aaj Ireland K Rehm O Karam Per

آئرش ٹیم کیلئے کوارٹرفائنل تک رسائی کیلئے آج کمزور ٹیم کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری بدھ 25 فروری 2015

Uae Aaj Ireland K Rehm O Karam Per

آئی سی سی ورلڈکپ آج ایک میچ کھیلا جائے گا ، گروپ بی کی ٹیمیں آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات برسبین کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اپ سیٹ کامیابی حاصل کرکے خطرناک حریف بن چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کے بعد آئرش ٹیم کو گروپ بی میں خطرناک ٹیموں میں شمار کیا جانے لگا ہے۔ آئرش ٹیم کی خوبی ہے کہ وہ محدود اوورز میں حریف ٹیم پر چڑھ دوڑتے ہیں۔آئرلینڈ کاشمار کمزور ٹیموں میں ہوتا ہے لیکن جب آئرش ٹیم میں میدان میں اترتی ہے اس کے سامنے مضبوط ٹیمیں کمزور پڑجاتی ہیں۔ ائرش ٹیم کی یہ خوبی ہے کہ وہ میدان میں اترتے ہی حریف ٹیم کے اعصاب پر سوار ہوجاتی ہے، آئرش ٹیم کے باؤلرز اگر زیادہ خطرناک نہیں تو انے بلے باز یہ کسر پوری کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

نامور باؤلرز کے سامنے آئرش بلے باز جس دلیری کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں وہ دلیری کسی اورٹیم میں نظر نہیں آتی، بے خوف انداز میں حریف باؤلرز کی پٹائی دیکھنے کی خواہشمند شائقین آئرش ٹیم کے میچز دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ خوبصورت ٹائمنگ ، دلچسپ سٹروکس اور لمبی ہٹ صرف آئرش ٹیم کی بیٹنگ میں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ آئرش ٹیم نے گزشتہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کو تاریخی شکست دی تھی اور اس ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز ان کا پہلا شکار بنی ہے۔2007ء کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو اپ سیٹ شکست دیکر نہ صرف تاریخ رقم کی تھی بلکہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے ہی گھرواپسی کی راہ لینے پر مجبور کردیا تھا۔آئرلینڈ پاکستان کے پول میں ہے اور گزشتہ روز آئرش بیٹسمینوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ دیکھ کر پاکستان سمیت تمام ٹیمیں خوف کاشکار ہوگئی ہیں کیونکہ آئرش ٹیم کا دھماکے دار انداز یقینی طو رپر خطرناک ہے۔متحدہ عرب امارات کے پاس بھی بہترین موقع ہے کہ وہ اس میچ میں عمدہ کھیل پیش کرکے گروپ بی میں اپنی موجودگی کا احساس دلا۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل گروپ اے کی ٹیمیں افغانستان اور سکاٹ لینڈیونیورسٹی اوول ڈونیڈن میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔26فروری کو دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلہ دیش میلبورن کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔27فروری کوگروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔28فروری کو گروپ اے ٹیمیں آسٹریلیااور نیوزی لینڈایڈن پارک آکلینڈمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔یکم مارچ کو گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور زمبابوے برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔


مزید مضامین :