واورنیکا اور کربریو ایس اوپن ٹینس2016ء میں ٹاپ پر

Us Open Tennis 2016

جیت پر کس کا حق ہے یہ مقابلے کے بعد ہی سامنے آتا ہے۔ لہذا واورنیکا اور کربر نے چوکووچ اور سرینا ولیم کو یوایس اوپن میں پیچھے چھوڑ کر کامیابیاں سمیٹ لیں۔سرینا ولیم یوایس اوپن میں 2 بڑے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر نا چاہتی تھی ۔لہذا سب سے زیادہ 309 میچ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ تو بنا دیا لیکن 23واں گرینڈ سلام جیتنے کا عالمی ریکادڑ قائم نہ کر سکی۔

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 15 ستمبر 2016

Us Open Tennis 2016
جیت پر کس کا حق ہے یہ مقابلے کے بعد ہی سامنے آتا ہے۔ لہذا واورنیکا اور کربر نے چوکووچ اور سرینا ولیم کو یوایس اوپن میں پیچھے چھوڑ کر کامیابیاں سمیٹ لیں۔سرینا ولیم یوایس اوپن میں 2 بڑے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر نا چاہتی تھی ۔لہذا سب سے زیادہ 309 میچ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ تو بنا دیا لیکن 23واں گرینڈ سلام جیتنے کا عالمی ریکادڑ قائم نہ کر سکی۔


ٹینس کے کھیل کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کا 136واں ایڈیشن 29 ِ اگست تا 11ِ ستمبر2016ء یو ایس ٹی اے بیلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر ،نیویارک ،امریکہ میں کھیلا گیا۔تاریخی اعتبار سے اس ٹورنامنٹ کا آغاز 1881ء میں ہوا جس میں صرف مرد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 6سال بعد خواتین کو بھی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)


یو ایس اوپن میں پہلے مرد چیمپئین ہونے کا اعزا ز رچرڈ ڈیڈلے " ڈِک" سیئرز اور خواتین کا " ایلن فورڈ ھانسل ایلرڈائس " کے پاس ہے۔

تاحال اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سنگل مقابلوں کو جیتنے والے 3 مرد کھلاڑی رچرڈ سیئرز ، بَل ٹیلڈن اور بَل لارنڈہیں جنہوں7،7مرتبہ جیتا اور خواتین میں مولیرے میلوری نے8دفعہ جیتا ہے ۔
1881ء تا 1974ء تک مقابلے گھاس والے کورٹ پر ہوتے رہے پھر3سال کلے کورٹ پر اور 1978ء سے تاحال ہارڈ کورٹ پر کھیلے جا رہے ہیں۔ہارڈ کورٹ تارکول و ریت کے ایک سخت مرکب کی شکل میں ڈھال کر بچھایا جا تا ہے اور اُس کے اوپر اکریلیک،ربڑ، سلکان اور چند اور حسب ِضرورت میٹریل کی تہہ کا استعمال کر کے "ڈیکو ٹراف" کے نام سے کورٹ کو کھیلنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔


اس دفعہ اس ہارڈ کورٹ میں مقابلوں سے پہلے انعام بھی بڑھا اور اسٹیڈیم میں تبدیلی بھی نظر آئی۔ ایک دفعہ پھرتما م بڑے ٹینس کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہر بھی کیا اور اس دوران اَپ سیٹ بھی ہوئے اورزبردست مقابلے بھی۔ایک بڑا ریکارڈ بنا اور ایک بنتے بنتے رہ گیا۔نمبر وَن کی دوڑ بھی تھی اور پہلی دفعہ فائنل میں پہنچنے پر اُمید کی کرن بھی۔


# یوایس اوپن کی انعامی رقم 40 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 46.3ملین ڈالر کر دی گئی تھی۔ لہذا ٹینس کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم اس دفعہ یو ایس اوپن میں دی گئی۔
# یو ایس ٹی اے سنٹر نیویارک کے آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں پہلی دفعہ اُس نئی کمال انداز میں بنائی گئی" چھت "تلے ٹینس کے مقابلے ہوئے جس کو بنانے کی لاگت 150لاکھ ڈالر آئی۔
#سربیا کا چوکووچ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے آیا اور خواتین میں اٹلی کی فلیویہ "پین ریٹا ر" نے ریٹا ئر منٹ لینے کی وجہ سے حصہ نہیں لیا۔


# بارش کے دوران میچ جاری رکھنے کیلئے اس نئی چھت کوپہلی دفعہ اُس وقت کوکھولا گیا جب یکم ستمبر2016ء کو سپین کے مشہور ِزمانہ ٹینس کے کھلاڑی رافیل نڈال اور اٹلی کی آندریاس سیپی کے درمیان مقابلہ ہو رہا تھا۔دونوں کے مطابق وہ لمحہ اُنکے لیئے یاد گار تھا۔
# کرویشین ٹینس کھلاڑی ایووکار لورک نے یو ایس اوپن کی تاریخ میں رواں سال کے اپنے پہلے راؤنڈ میچ میں تائیوان کے مخالف کھلاڑی لیوین ھسون کے خلاف 61 "ایسس"کا ریکارڈ قائم کر دیا۔


# جرمانوں کا سلسلہ یوایس اوپن میں بھی جاری رہا جس میں سے 10 ہزارڈالر کا جرمانہ بوسنیا کے کھلاڑٰی کو برنارڈ ٹامک کو بھی کیا گیا۔ جس کی وجہ شکست کے بعد بیڈ بوائے والا رویہ تھا جو اُسکو معافی مانگنے کے باوجود مہنگا پڑا۔
#ٹورنامنٹ کے آغاز کے راؤنڈز میں مردوں کے اہم اَپ سیٹ میں کینیڈا کا 25سالہ مائیلوس رائیونویچ تھا جو اس سال اَسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل اور ومبلڈن کے فائنل میں دونوں دفعہ مقابل کھلاڑی اینڈری مرے سے شکست کھا گیا تھا اس دفعہ راؤنڈ2میں ہی امریکہ کے آر۔

ہیرسن سے ہار گیا۔
#دوسرا بڑا اَپ سیٹ چوتھے راؤنڈ میں رافیل نڈال کی شکست کی صورت میں دیکھنے میں آیا ۔ فرانس کے لوکاس پالے نے زبردست مقابلے کے باد فتح حاصل کی۔پہلے چار سیٹ دونوں نے جیتے اور آخری سیٹ ٹائی ہونے کے بعد کے پوائنٹس پر پالے کے حق میں گیا۔
#اینڈی مرے ومبلڈن و اولمپکس چیمپئین 2016ء یوایس اوپن میں اپنی چار راؤنڈ تک کامیابیوں پر چیختے چلاتے کواٹر فائنل میں جاپان کے کائی نشی کوری سے 5سیٹ کے انتہائی زبردست مقابلے میں شکست کھا کر بذات ِخود بھی حیران نظر آئے۔


#خواتین کے اَپ سیٹ میں ایک تو اولمپکس2016ء کی ٹینس میں گولڈ میڈل جیتنے والی مونیکا پوئیگ پہلے ہی راؤنڈ میں چینی کھلاڑی ایس زینگ سے شکست کھا گئی اور دوسرے راؤنڈ میں فرنچ اوپن 2016ء کی فاتح سپنش موگوروزا لیٹویا کی اے۔ سوسٹواہ سے ہار گئی۔
# سیرینا ولیم سیڈنمبر1 نے ومبلڈن2016ء کا ٹائٹل جیت کر جرمنی کی سٹیفی گراف کا 22گرینڈسلام جیتنے کا ریکادڑ برابر کیا اورکُل304میچز جیت کر یو ایس اوپن کی طرف نگاہیں لگا لیں تاکہ گرینڈ سلام اور چیک رِی پبلک و امریکہ کی نیورا ٹیلوواکا 306میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ سکے۔

یو ایس اوپن کے کواٹر فائنل تک 309میچز جیت کر سرینا نے تو مرد کھلاڑی راجر فیڈرر کا307کا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ لیکن سیمی فائنل میں چیک رِی پبلک کی سیڈ نمبر10 کیرولینا پالیسکووا نے 2 سیٹ میں ہی سرینا ولیم کو شکست دے کر اُسکا بڑا خواب توڑ دیا۔
#چیک رِی پبلک کی کیرولینا پالیسکووا ٹینس کی چوتھی خاتون کھلاڑی بن گئی ہے جس نے ایک ہی ٹورنامنٹ میں ولیم سسٹرز کو ہرایا ۔

چوتھے راؤنڈ میں وینس ولیم کو 3سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد اور سیمی فائنل میں سرینا ولیم کو ۔ اس سے پہلے تھرڈ راؤنڈ سے آگے نہ آنے والی پالیسکووایوایس اوپن 2016ء کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی۔دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کیسیڈ نمبر 2انجلیک کیر بر نے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو 2سیٹ میں ہی ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دیا۔
# 2016ء کے اَسٹریلین اوپن و فرنچ اوپن کے فاتح اور215ہفتوں سے نمبر1 سربین ڈی چوکووچ نے سیمی فائنل میں فرانس کے کیل مونفلس سے پہلے2سیٹ جیتنے کے بعد اگلے سیٹ میں لگا تار 3بریک پوائنٹ ہارنے پراپنی ٹی شرٹ گلے کے قریب سے پھاڑ ڈالی ۔

جسکے بعد وہ تیسرا سیٹ ہار گئے اور پھر چوتھے میں کامیابی حاصل کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مقابلے میں سوئیز لینڈ کے سٹانسلاس واورنیکا آیا جس کو جاپان کے کائی نشی کوری نے سیمی فائنل کے پہلے سیٹ میں شکست دی لیکن اگلے3سیٹ وارنیکا سے ہار گیا۔
مرد و خواتین ڈبلز فائنل:
مردوں کے ڈبلز ٹینس مقابلوں میں انگلینڈ و برازیل کی جوڑی جمی مرے اور بی ۔

سوریس نے سپین کی جوڑی پی۔ کارینو بسٹا اور جی ۔گریشیا لوپیز کو6-2 ،6-3سے شکست دی۔ انگلینڈ کے جمی مرے نے44سال بعد اپنے ملک کیلئے یہ کامیابی حاصل کی۔ جبکہ خواتین میں امریکہ و چیک کی جوڑی بی۔ میٹک سینڈزاور ایل۔سیفارووا نے فرانس کی جوڑی سی۔گریشیا اور کے۔ملیڈنواکس کو 6-2،6-7،4-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ۔
جرمنی کی انجلیک کیربر یوایس فائنل :
میں 10ِستمبر کو چیک رِی پبلک کی سیڈ نمبر10 کیرولینا پالیسکووا کے مدِمقابل کورٹ میں کھیلنے آئی تو اُسکا مقصد تھا مقابلہ جیت کر نمبر 1کی پوزیشن حاصل کرنا۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والی انجلیک یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں شوکنگ پنک ٹی شرٹ ، ڈیزائن سکرٹ اور شوکنگ پنک شوز میں منفرد نظر آئی اور سر پر پی کیپ کا باقاعدہ استعمال بھی دیکھنے میں آیا۔ پوائنٹ جیت کر مُکا لہراتی۔ وہ یوایس اوپن میں کُل22میچ جیت اور8ہار چکی تھی۔31ڈگری سینٹی گریڈ میں دونوں کیلئے میچ کھیلنا آسان نظر نہ آیا اور 2گھنٹے سے زائد وقت جاری رہنے والے اس مقابلے میں دونوں تولیے کا استعمال ہر لمحے کرتے ہو ئے نظر آئیں۔


میچ کا آغاز چیک رِی پبلک کی کیرولینا پالیسکووا نے سروس سے کیا اور پہلا پوائنٹ اپنی غلطی سے انجلیک کو دیا۔ جسکے بعد پہلے سیٹ میں وہ انجلیک کے سامنے گھبرائی ہو ئی نظر آئی۔ گو کہ وہ اپنے6.1انچ قد کا بہترین استعمال کر کے انجلیک پر حاوی ہونے کی کوشش کرتی رہی لیکن انجلیک پہلے سیٹ میں مطمئین نظر آئی اور 6-3سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں کیرولینا پالیسکووا نے فائنل میں کوالیفائی کرنے کا حق ادا کر دیا اور انجلیک کو اپنی اچھی شارٹس سے گھبراہٹ میں ڈال کر 4-6سے سیٹ جیت لیا۔


تیسرے سیٹ کے آغاز میں کیرولینا پالیسکوواچھا گئی اور1-3کی برتری حاصل کر لی لیکن انجلیک کے تجربے سے مات کھا گئی اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انجلیک کیربر کے سامنے بے بس ہو گئی۔ میچ پوائنٹ پر پالیسکووا کی شاٹ نیٹ کو لگی اور انجلیک6-4سے سیٹ جیتنے کی کامیابی کی خوشی میں ریکٹ پھینکتے ہوئے کورٹ میں لیٹ گئی ۔پھر اُٹھ کر کوچ سے ملنے گئی اور بعد میں ٹرافی حاصل کی ۔

وہ جرمنی کی سٹیفی گراف کے بعد پہلی جرمن خاتون کھلاڑی بنی جس نے 20سال بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا ۔
ساتھ میں ایک تو سرینا ولیم کے پاس 186ہفتے نمبر 1کا اعزاز رہنے کے بعد انجلیک کیربر کے پاس آگیااور دوسرا سال کے پہلے گرینڈ سلام اَسٹریلین اوپن اور آخری یو ایس اوپن کی چیمپئین انجلیک کیربر رہی۔ومبلڈن و اولمپکس 2016ء کی رنراَپ بھی رہی ۔لہذا انجلیک کیلئے 2016ء سب سے خوش قسمت سال رہا۔

جبکہ سرینا ولیم کو شکست دے کر اَپ سیٹ کرنے والی پالیسکووا ہار کر اَپ سیٹ ہو گئی۔
سوئیز لینڈکے سٹانسلاس واورنیکاکی سربین ڈی چوکووچ کو شکست :
دینے کی کتنی اُمید تھی۔اُسکے لیئے دونوں کے درمیان 11ِستمبر کو یو ایس اوپن فائنل کھیلا گیا۔جوکووچ12ٹائٹلز اپنے نام کر چکا تھا اور واورنیکا2۔اَسٹریلین اوپن2014ء جس میں اُس نے رافیل نڈال کو شکست دی تھی اور فرنچ اوپن2015ء جس میں چوکووچ کو ہی۔

وہ ٹورنامنٹ میں جاذب ِنظر مہرون رنگ کی ٹی شرٹ ونکر اور کی وجہ سے نمایاں رہا۔
فائنل کے پہلے سیٹ میں چوکووچ نے واورنیکا کی ہر شارٹ کا بھرپور جواب دیااور سیٹ کی ٹائی ہونے کے بعد جیت لیا۔واورنیکا نے اُسکو چیلنج لیا ور پھر اگلے تین سیٹوں میں بہترین انداز میں اُچھل اُچھل کر شارٹز ماریں اور چوکووچ کو کورٹ میں اچھا خاصہ دوڑایا۔
فائنل کا میچ کانٹ دار ہو گیا اور سیڈ نمبر3 واورنیکا نے اگلے تین سیٹ میں انتہائی چُستی کا مظاہرہ کیا اور تینوں سیٹ شاندار طریقے سے جیت کر نمبر1 چوکووچ کو7-6، 4-6،5-7اور3-6سے شکست دے دی۔

جس کے بعد31سالہ وارنیکا یو ایس اوپن کے دوسرے زائد عمر کے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے سنگل ٹائٹل جیتا ۔اُن سے پہلے کین روزویل نے1970ء میں 35سال کی عمر میں جیتا تھا۔جیتنے کے بعد خوشی کا انداز اور ٹرافی کو چُومنا اُنکی بڑی کامیابی کا ثبوت بنا ۔کیونکہ 3سالوں میں تیسرا بڑا گرینڈ سلا م یو ایس اوپن بھی اُس نے اپنے نام کر لیا تھا۔جن میں سے دو چوکووچ کو شکست دے کر کیئے۔

مزید مضامین :