یوایس اوپن ، شراپووا ،ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو اپ سیٹ شکست

Us Open,sania Mirza,maria Sharapova Ko Upset Shikast

شکست پر ماریا شراپووا برہم ہوگئیں ، ثانیہ نے منہ سا بنا لیا فیشن اور گلیمرسے بڑھتی ہوئی دلچسپی دونوں کی شکست کی وجہ بنی

منگل 4 ستمبر 2007

Us Open,sania Mirza,maria Sharapova Ko Upset Shikast
اعجاز وسیم باکھری: ان دنوں امریکی شہر نیویارک میں ٹینس کا سال کا آخری گرینڈسلام یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین کو اس بار کئی حیران کن اپ سیٹ دیکھنے کو ملے ہیں۔ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا کو ایک غیر معروف کھلاڑی کے ہاتھوں ملنے والی تاریخی شکست کی صورت میں دیکھنے کو ملا۔ماریا شراپووا یوایس اوپن 2006کی چیمپئن ہیں لیکن وہ اس بار حیران کن طورپر کوارٹرفائنل میں بھی نہ پہنچ سکیں ۔

دوسرا بڑا اپ سیٹ میں تجربہ کار اور سابق عالمی نمبرون مارٹینا ہنگس کو نان سیڈ 16سالہ کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ،عالمی نمبر چھ نادیہ پیٹروا اور ثانیہ مرزا بھی اپنے چاہنے والوں کی خواہشات پر پورانہیں اترسکیں اور کم تجربہ کار کھلاڑیوں ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرکے ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا تواب تک کوئی بڑا ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں اور نہ ہی عالمی رینکنگ میں کبھی ٹاپ ٹونٹی میں جگہ حاصل کرپائیں ہیں لیکن اس کے وجود وہ برصغیرکے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اور اس کی شکست پر بہت سے چہرے افسردہ ہوجاتے ہونگے لیکن ماریا شراوپووانہ صرف عالمی نمبر ایک پوزیشن پر فائزرہ چکی ہیں بلکہ وہ اپنے کیرئیر میں گرینڈدو مرتبہ گرینڈسلام ٹائٹل جیتنے کے علاوہ کئی دوسر ے ایونٹ جیتنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں اور شراپووا کے پرستاروں کا حلقہ احباب بھی وسیع ہے اور وہ میڈیا سمیت ایڈوٹائزنگ کی دنیا میں بھی راج کرتی ہیں وہ کھیلوں کی دنیا میں اولین شخصیت ہیں جو کہ ایک اشتہار کی شوٹنگ پر کروڑوں ڈالرلیتی ہیں اور سب سے اہم جو بات ہے وہ یہ ہے کہ وہ یوایس اوپن کی دفاعی چیمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ نہ صرف عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں بلکہ یوایس اوپن کی سیکنڈ سیڈ کھلاڑی بھی ہیں اس لیے ان کے اچانک ایونٹ میں اپ سیٹ شکست کھا جانے سے ضروریوایس اوپن کی کشش متاثر ہوئی ہوگی کیونکہ شراپووا ہی دور حاضر کی اولین ٹینس سٹار ہیں جن کاکھیل دیکھنے کیلئے نہ صرف ٹینس کورٹ کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے بلکہ ٹی وی پر بھی کروڑوں لوگ اس دار قد کھلاڑی کا میچ دیکھتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ماریا شراپووا کی شکست کی سب سے بڑی وجہ اس کی فیشن اور گلیمر کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی ہے جس نے اسے اپنے اعزاز کے دفاع کی دوڑ میں بہت پہلے ہی نیچے گرا دیا یہ خیال بلکہ درست ہے کہ شراپووا نے اس طرح کی سرگرمیوں میں خودکو بہت زیادہ الجھا رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ایک نان سیڈ کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرکے یہ دن دیکھنے پڑے۔

ٹینس کے ہر کھلاڑی کی یہ سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کیرئیر میں گرینڈسلام ٹائٹل جیتے لیکن ماریاشراپووا جیت کی خواہش تو دل میں رکھتی ہیں مگر وہ مناسب طریقے سے تیاری کرنے کی بجائے بھاری معاوضوں کے عوض نت نئے فیشن متعارف کرانے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں اس لیے وہ گرشتہ کئی ماہ سے کوئی بڑا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔شائقین کو ماریا شراپووا کی شکست کا اس قدر دکھ ہوتا ہے کہ جب یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ ماریا اس میچ میں فتح حاصل نہیں کرسکتی اور شکست اس کا مقدر بن چکی ہے تو ٹی وی پر دیکھنے والے ناظرین اپنے چینل تبدیل کردیتے ہیں اور کورٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ صورتحال واضح ہوتے ہیں اپنی سیٹیں چھوڑ دیتے ہیں یہی سب کچھ یوایس اوپن کے سنٹر کورٹ میں ہوا جب یہ بات واضح ہوگئی کہ ماریا اس میچ میں شکست کے دھانے پر پہنچ چکی ہے تو اس کے والدیوری شراپووا بھی میچ کے اختتام سے قبل ہی کورٹ سے اٹھ کر چلے گئے جبکہ سٹیڈیم اس سے قبل ہی خالی ہوچکا تھا ایسے میں تمام صورتحال شراپووا کے خلاف چلی جارہی تھی تو وہ مشتعل ہوگئیں اور مزید ایک سے ایک بڑھ کر غلطیاں کرنے لگیں اور ایسی صورتحال میں روڈنسکا نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور اگلے چند ہی منٹوں میں اس نے شراپووا کو گھرکی راہ دکھادی۔

کھیل ہو یا کوئی دوسرا شعبہ اس میں محنت اور اپنے کام سے سنجیدگی انسان کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اگرآپ محنت بھی نہ کریں اور یہ بھی آرزو رکھیں کہ آپ کو کامیاب مل جائے تو ایسا ہونا ناممکن ہوتا ہے۔

مزید مضامین :