ٓآسٹریلین وویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Women World Cup

7 مرتبہ ٹائٹل جیت کر آسڑیلیا تاریخ رقم کرتے ہوئے وویمن کرکٹ کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی

Khalid Bhatti خالد بھٹی اتوار 10 اپریل 2022

Women World Cup
نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی آئی سی سی وویمن ورلڈ کپ 2022کے فائنل میچ میں آسٹریلین ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر وویمن وورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5ووکٹوں کے نقصان پر 365جیسا مشکل ترین ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 43.4اوورز میں 285رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یو ں آسٹریلیاء 70رنز سے یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

آسٹریلیاء یہ ٹائٹل جیت کروویمن کرکٹ کی نہ صرف بادشاہ بن گئی بلکہ 7مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے بعد آسڑیلیاء نے تاریخ رقم کرتے ہوئے وویمن کرکٹ کی کامیاب ترین کرکٹ ٹیم بن گئی۔جس کے بعد اب آسڑیلین وویمن ٹیم آسٹریلیاء کے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے پانچ مرتبہ 50اوورز ورلڈ کپ کاٹائٹل اپنے نام کر کہ ورلڈ ریکارڈ بنا یا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں جہاں ایک طرف آسٹریلین ٹیم جو کہ اس ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہونے کی بدولت اس میچ کے لیے فیورٹ تھی وہی دوسری جانب اس کے مقابلے میں انگلینڈ جیسی مظبوط ترین تھی جس نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ جیسی مظبوط ٹیم کوشکست دی تھی۔

اس میچ کے شروع ہونے سے پہلے ماہرین کرکٹ کی جانب سے دونوں ٹیموں کی فتح کا مارجن50-50 بتا رہے تھے ، جسے آسٹریلیاء کی اووپنگ بلے باز ایلسا ہیلی نے اپنی کارکردگی سے اس میچ کا پانسہ پلٹٹے ہوئے اپنی ٹیم کی طرف کر لیا اور یوں آسٹریلیاء نے ایلسا ہیلی عمدہ پرفارمنس کی بددلت 356رنز بنائے ایلسا ہیلی نا شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 170رنز بنائے جس کے بعد انگلش ٹیم کو حدف کے تعاقب میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

واضح رہے کہ آسڑیلین وویمن کو 2017کے وورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اس کی حالیہ وورلڈکپ کی فتح یقینی طور پر آسٹریلین وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ اور ان کی ٹیم کے لیے اہمیت کی حامل ہے جس سے ان کے کامفیڈنس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہو گا۔ آسٹریلیاء کی جانب سے ایلسا ہیلی کے علاوہ ریچل ہینس اور بیتھ مونی نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، ریچل ہینس نے 68جبکہ بیتھ مونی 62 رنز کی ایننگ کھیلی اور یوں آسٹریلیاء ایک مضبوط اسکور کرنے میں کامیاب رہا، انگلینڈ کی جانب سے انیا شربسل کے علاوہ کوئی گیند باز عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا انیا شربسل نے دس اوورز میں 46رنز کے عوض 3بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس حدف کے تعاقب میں جب انگلش ٹیم میدان میں اتری توایک موقع پر لگ رہا تھا کہ شائد انگلینڈ ٹیم یہ ٹارگٹ پورا کر کہ آج تاریخ رقم کر دے گا جب انگلش بلے باز نیٹ سکیور نے اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت ایک موقع پر میچ کا پانسی پلٹ دیا تھا ، تاہم کسی اور بلے باز کی جانب سے انکا ساتھ نہ دیا گیا جس کی بدولت ان کی 148رنز کی ناقابل شکست ایننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی اور یوں ان کی ٹیم 70کی دوری سے اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں ناکام رہی۔

آسٹریلیاء کی جانب سے الانا کنگ ، جیس جوناسن اور میگن سٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار باؤلنگ کرا کہ انگلش ٹیم کو 285رنز تک محدود کرتے ہو ئے، آسڑیلیاء کو ٹائٹل جیتنے میں مدد کی لانا کنگ اور م جیس جوناسن نے دس اوورز میں 57رنز کے عوض3,3 جبکہ میگن شٹ نے 42رنز کے عوض2ووکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ شاندار کاردگی دکھانے اور اس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ اسکور کرنے پر آسٹریلین ااوپنگ پلیئر ایلسا ہیلی کو پلئیر آف ڈی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ، ایلسا ہیلی نے اس ٹورنامنٹ میں509رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

اور یوں اس طرح اس فتح کے بعد آسٹریلین وویمن کرکٹ ٹیم کا سفر کامیابی اور خوشی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ، اور بلاشبہ پچھلے سال کا آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ولڈ کپ جیتنے کے بعد یہ کامیابی آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے لیے ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آسٹریلیاء میں کرکٹ کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ واضح رہے کہ جہاں اس ورلڈ کپ کے دوران شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا وہی ، آسٹریلیاء کی اس تاریخی فتح کے بعد آسٹریلین شائقین نے خوب جشن منایا اور اپنی ٹیم کو داد دی، شائقین فتح کے فوری بعد سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد انہوں نے اپنے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھا کر اپنی ٹیم کے حق میں خوب نعرے بازی بھی کی گئی اور اس موقع پر شائقین کی جانب سے نہ صرف اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ ان کی جانب سے رعکس کے ذریعے اپنی فتح کو منایا گیا۔

مزید مضامین :