ٹی پی ایل میپس اور ہیئر ٹیکنالوجیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

جمعہ 2 نومبر 2018 17:55

ٹی پی ایل میپس اور ہیئر ٹیکنالوجیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل میپنگ کمپنی ٹی پی ایل میپس (پرائیویٹ) لمٹیڈاور میپنگ اور لوکیشن پلیٹ فارم سروسز میں عالمی لیڈر، ہیئرٹیکنالوجیز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ہے۔دونوں کمپنیوں کی لیڈرشپ ٹیم کے اراکین نے برلن میں ملاقات کی جس کے دوران ٹی پی ایل میپس اور ہیئر ٹیکنالوجیز کے درمیان شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور دونوں فریقین میپ کنٹنٹ آپریشنز اور متعلقہ پلیٹ فارمز اور سروسز کے لیے ٹیکنالوجی میں شراکت داری اور پروڈکٹس کی تیار ی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، پاکستان اور ریجن میں آٹوموٹیو اور انٹرپرائز سیکٹرز کے لیے مشترکہ گو ٹو مارکیٹ حکمت عملی کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیEMEARریجن میں ہیئر ٹیکنالوجیز کیلئے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر ، اسٹیفن ہانسین نے کہا،’’ہم، ہیئر میں، ''Autonomous World ''پر کام کر رہے ہیں، یعنی ایک ایسی دنیا جس میں ، خودکار ڈرائیونگ سے لے کر اسمارٹ سٹی انفرااسٹرکچر تک،جدید سولوشنز لوکیشن انٹیلی جنس کے ساتھ ہیں۔

ٹی پی ایل میپس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے سولوشنز کو پاکستان اور ریجن میں لانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ٹی پی ایل میپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عدنان شاہد نے کہا،’’ہم ہیئر ٹیکنالوجیز کے ساتھ تعاون کے مواقع ملنے پر بہت پر جوش ہیں۔ ہیئر ٹیکنالوجیز کے ساتھ یہ مفاہمی یادداشت مقامی طور پر پاکستانی نقشوں کی تیاری اور لوکیشن کی بنیاد پر مقامی مہارت اور سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

‘‘اس موقع پر EMEAR کے لیے ہیئرٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ گروتھ، فلپ ماٹ ، MEA HERE کے ہیڈ آفRMC ، ہیثم العقاد، ٹی پی ایل کارپوریشن کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی جمیل اور دونوں کمپنیوں کے دیگر اراکیں بھی موجود تھے۔ہیئر ٹیکنالوجیز کو حال ہی میں دنیا کی نمبر 1 میپنگ کمپنی قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزازGoogle میپنگ اور Ovum کی نیوی گیشن کو حاصل تھا۔

شمالی امریکا اور یورپ میں، یہ کمپنی ہر پانچ میں سے ایک کار کو نیوگیشن سسٹم فراہم کرتی ہے اور اس کے علاوہ دنیا بھر میں انٹرپرائز سولوشنز بھی فراہم کرتی ہے۔ ٹی پی ایل میپس پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر کو نیوی گیشن اور میپنگ کے سولوشنز اور انٹیلی جنس لوکیشن کی بنیاد پر دیگر سولوشنز فراہم کرتی ہے۔ یہ پارٹنرشپ مقامی مارکیٹ میں لوکیشن کی بنیاد پر سولوشنز کی فراہمی میں اضافہ کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔ ٹی پی ایل میپس، ٹی پی ایل کارپوریشن کا ادارہ ہے جو 8 جدید کاروباری انٹرپرائزز کی ہولڈنگ کمپنی ہے جن میں بیمہ ، ٹیلی میٹکس سے لے کر پراپرٹیز اور لاجسٹکس شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ