سونا 100000ہزارروپے تولہ اور ڈالر 180روپے تک جا ئے گا، ایاز میمن موتی والا

عمران خان کی حکومت نے ایک سال میں قرضوں کا ریکارڈ قائم کیا، چیئرمین تاجر الائنس

پیر 19 اگست 2019 17:54

سونا 100000ہزارروپے تولہ اور ڈالر 180روپے تک جا ئے گا، ایاز میمن موتی والا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے تمام حدیں پار ہوچکی ہیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، عمران خان کی ایک سالہ حکومت نے قرضوں کا ریکارڈ قائم کردیا ہے، ، قرضوں کے اوپر سود کی رقم کی ادائیگی کے لیئے مہنگائی بڑھائی جارہی ہے،موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہمارے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم نہیں کیے جاتے، اگر یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب سونا 100000روپے تولہ اور ڈالر 180روپے پر پہنچ جائے گا، اسٹاک ایکسچینج تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ معیشت کی ڈوبتی ہوئی نائو پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ایاز میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ہر شعبے کی مافیا نے حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ، پٹرول مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے ٹریفک کے نظام کو درہم برہم کیا ہوا ہے تاکہ ٹریفک جام میں پٹرول کا ضیاع ہو ، شہر میں موجود گندگی کے ڈھیر ختم نہیں کیے جاتے تا کہ وبائی امراض پھیلیں ، لوگ بیمار ہوں اور ادویاساز کمپنیوں کے دوائیاں بکیں ، موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل سے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسائل میں گھری معاشی صورتحال کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ڈالر کو 100روپے پر لانے کا فارمولا میرے پاس ہے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیئے میں بغیر کسی معاوضے کے معاشی حالات میں بہتری لانے کے لیئے اپنی خدمات حکومت کو فراہم کر سکتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی واحد حکومت ہے جس میں میڈیا مکمل آزاد نہیں ہے ، حکومتی خوف سے میڈیا سچائی نہیں دکھا سکتا ، سچ بولنے والے کو گھر سے اٹھالیاجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں شدید نفسا نفسی کا عالم ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کی ستائی عوام کی زندگی میں مسائل روزانہ کی بنیادوں پر بڑھ رہے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ