پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، عبد الرزاق دائود

ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا،پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں ،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، مشیر تجارت کا خطاب

پیر 13 جنوری 2020 16:34

پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، عبد الرزاق دائود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا،پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں ،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

ای کامرس پالیسی پر اسٹیک ہولڈر کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹائزیش کی جانب جارہا ہے تو ہمیں ای کامرس پہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے ۔رزاق دائود نے کہاکہ ہمارا سب سے زیادہ پوٹنشنل یوتھ ہے جو ای کامرس کے ذریعے برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ای کامرس پالیسی نوجوانوں کو معیشت میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کریگی،ای کامرس پالیسی سے روزگار کے مواقع فراہم کریگا ۔

انہوںنے کہاکہ ای کامرس ڈومیسٹک اور اوورسیز پالیسیز سے ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ،ای کامرس پالیسی کو فروغ دینے کیلئے فون کالز کے ریٹ کم کئے جائیں گے ۔رزاق دائود نے کہاکہ ملک میں فور جی فائیو جی سپورٹڈ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کرنے کیلئے مراعات فراہم کی جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں ،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ