وزیر اعظم کی جا نب سے ریلیف پیکیج کا اعلان خوش آئند، پندرہ ارب روپے کی رقم ناکافی ہے: میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کے مطالبہ پر محاصل میں دو سو ارب روپے کا اضافہ کرنا ہو گا۔بز نس کمیونٹی خوفزدہ ہوگئی، سیلز ٹیکس ،بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کاخطرہ موجود ہے

جمعہ 14 فروری 2020 19:26

وزیر اعظم کی جا نب سے ریلیف پیکیج کا اعلان خوش آئند، پندرہ ارب روپے کی رقم ناکافی ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ریلیف پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے مگر اس کے لئے مختص کی گئی 15 ارب روپے کی رقم ناکافی ہے اور اس منصوبے کے خدوخال بھی مبہم ہیں۔

15ارب روپے کے ریلیف میں سے انتظامی و دیگر اخراجات اور نقصانات وغیرہ نکالنے کے بعد فی کس ریلیف 100 روپے تک بنے گا جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر محاصل میں200 ارب روپے کا اضافہ کرنا ہو گاجس سے عوام کی حالت مزید پتلی ہو جائے گی۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ریونیو شارٹ فال میں کمی کے لئے حکومت کے پاس منی بجٹ، متعدد اشیاء پر سیلز ٹیکس میں اضافہ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ناروا اضافہ اور نجکاری کے ذریعے آمدنی کے آپشن موجود ہیں جبکہ قانون کے مطابق نجکاری سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ریونیوقرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے متعدد اشیاء پر سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ واپس لینے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ۔جن اشیاء پر پانچ فیصد، ساڑھے سات فیصد اور پندرہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے ان پر سیلز ٹیکس17فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ان میں روغنی بیج، کپاس، پلانٹ اینڈمشینری، ڈیری مصنوعات، استعمال شدہ کپڑے اور جوتے، ٹریکٹر، پولٹری کے شعبہ کی مشینری، سی این جی کے شعبہ کے لئے درآمد کی جانے والی ایل این جی ، گوشت اورمچھلی وغیرہ شامل ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ صرف مہنگائی ہی نہیں بڑھ رہی بلکہ معیشت کے تمام اہم اشارئیے مایوس کن ہیں۔ شرح نمو 2.2 فیصد سے کم ہونے کی توقع ہے جو سابقہ ایک دہائی میں سب سے کم ہے جبکہ اس میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے۔ ڈیڑھ سال میں قرضوں میں 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ سوا تیرہ فیصد شرح سود اور درآمدات میں کمی نے سرمایہ کاری کی زبردست حوصلہ شکنی کی ہے۔

گیس اور بجلی کے ٹیرف میں بار بار اضافہ نے کاروباری برادری کو ہراساں کر رکھا ہے جبکہ بہت سے برآمدکنندگان کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ڈالرکی قیمت بڑھنے سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایکسپورٹ میں تو قع کے برعکس اضافہ نہیں ہوسکا بلکہ ملک پر عائد قرضوں اور واجبات میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ادھر دعووں کے باوجود گردشی قرضہ کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے توانائی کے شعبہ کے علاوہ ملکی معیشت کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ گزشتہ پانچ سال میں برآمدات میں قابل ذکر اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ان حالات میں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ