مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 10200 تا 12300 روپے،پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 5300 روپے رہا

ہفتہ 6 مارچ 2021 19:24

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر نے بھی روئی کا بھاؤ اونچا ہونے کی وجہ سے خریداری میں کم دلچسپی دکھائی۔ گو کہ جنرز کی خواہش تھی کہ بھاؤ اونچا ہی رہے لیکن کاروباری حجم کم رہا۔ گزشتہ پورا ہفتہ تقریبا مارکیٹ میں یہی خبریں گردش کر رہی تھی کہ انڈیا سے کاٹن اور کاٹن یارن امپورٹ کرنے کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے ہوسکتا ہے کہ انڈیا سے براستہ واہگہ بارڈر کے کاٹن اور کاٹن یارن درآمد کرنے کی اجازت دی جائے جنرز اور ٹیکسٹائل ملز والے دونوں اسی شش و پنج میں مبتلا ہے اس وجہ سے کاروبار ٹھپ سا ہوگیا ہے اس کے علاوہ پچھلے دو ہفتوں میں نیویارک کاٹن کے بھا ؤمیں غیر معمولی اتار چڑھاؤ رہا 84 سینٹ کی پانڈ سے بڑھ کر 95 فی پانڈ تک تقریبا 10 امریکن سینٹ نیویارک کاٹن کے مئی کے وعدے کا بھا ؤبڑھ گیا تھا اس کے بعد دوبارہ جمعہ کے روز کم ہوکر 85 امریکن سینٹ ہونے کے بعد 87 امریکن سینٹ پر بند ہوا اس کی وجہ سے بھی کاروباری حجم نسبتا کم رہا گو کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے یکم مارچ تک کی پیداواری رپورٹ آنے کے بعد جنرز نے پاس بمشکل بیچنے کیلئے 2 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ پورے ہفتے کے درمیان ایٹما اور ویلیو ایڈٹ سیکٹر کے درمیان بھی کشمکش چلتی رہی ایپٹما کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے کاٹن یارن امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دی جائے گو کہ DTRE میں تو مال آرہا ہے جبکہ ویلیو ایڈ سیکٹر کا کہنا ہے کہ کاٹن یارن مقامی طور پر بھی کم دستیاب ہے اور بیرون ممالک سے بھی کاٹن یارن کا کسٹم ڈیوٹی وغیرہ کی وجہ سے امپورٹ کرنا مہنگا پڑتا ہے حالانکہ سیلز ٹیکس حکومت نے پانچ فیصد کم کردیا تھا اور غالبا کسٹم ڈیوٹی بھی شاید کم کر دی گئی ہے اس وجہ سے بھی کاروبار میں دلچسپی کم رہی۔

ویلیو ایڈیٹ سیکٹر والے حکومت پر مسلسل دبا ڈال رہے ہیں کہ ہمارے بیرون ممالک کیے گئے سودے پورے کرنا مشکل ہو جائیں گے اور ہمیں نقصان ہوگا مجموعی طور پر ملک کی ایکسپورٹ متاثر ہوگی اس لئے فوری طور پر حکومت کو چاہیے کہ کاٹن یارن امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ہفتے کے دوران صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 10200 تا 12300 روپے پھٹی جو انتہائی قلیل مقدار میں رہ گئی ہے کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 5300 روپے رہا جبکہ بنولہ تیل اور کھل کا بھاؤ مستحکم رہا صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ؤفی من 10500 تا 13000 روپے ہونے کے بعد واپس 12500 روپے پر آگیا ہے صوبہ پنجاب میں بھی پھٹی تقریبا ختم ہو چکی ہے جس کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 6300 روپے رہا جبکہ بنولہ تیل اور کھل کا بھا ؤمستحکم رہا صوبہ بلوچستان میں روئی اور پھٹی دونوں تقریبا ختم ہو چکی ہے صرف علاقہ دل بدین سے پھٹی آرہی ہے اور یہاں پر بلوچی یا افغانی پھٹی کے نام سے تقریبا 700 تا 1000 روپے زیادہ ریٹ پر فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 12000 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا خصوصی طور پر نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھا ؤمیں گزشتہ دو ہفتے کے دوران تقریبا 20 امریکن سینٹ کا اتار چڑھا دیکھا گیا جو غیر معمولی ہے پہلے 84 امریکن سینڈ سے 95 امریکن سینٹ فی پانڈ تک پہنچ گیاس کے بعد دوبارہ کم ہوکر 95 امریکن سینڈ سے 87 امریکن سینٹ پر بند ہوا حالانکہ جب نیویارک کاٹن کا بھا ؤبڑھتا رہا تو لوگوں کا خیال یہ تھا کہ شاید یہ بڑھ کر ایک ڈالر یا پھر ایک ڈالر 5 سینٹ کی اونچی ترین سطح پر پہنچ جائے گا لیکن بعد ازاں کچھ حالات کی وجہ سے خصوصی طور پر کہا جاتا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھ جانے کی وجہ سے اوور پرچیزنگ کی وجہ سے پرافٹ ٹیکنگ بھی آئی تھی انسرٹینٹ کی وجہ سے نیویارک کاٹن کے بھا ؤمیں کمی واقع ہوئی اس کا منفی اثر دیگر بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی دیکھا گیا خصوصی طور پر پاکستان میں جو مسلسل تیزی ہو رہی تھی وہ بھی رک گئی ہے اور کاروباری حجم بھی کم ہوگیا ہے دوسری جانب USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں اس ہفتے بھی 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا اس بار بھی چین پہلے نمبر پر اور پاکستان دوسرے نمبر پر بڑا خریدار رہا مجموعی طور پر نیویارک کاٹن کا ایکسپورٹ بڑھنے کے باوجود بھی ڈالر وغیرہ ٹائٹ ہونے کی وجہ سے بھا ؤبڑھنے کے بجائے کچھ کم ہوگیا اسی طرح انٹرنیشنل مارکیٹ میں برازیل ارجنٹینا اور وسطی ایشیا وغیرہ میں بھی کاٹن کے بھا میں جو تیزی ہو رہی تھی وہ رک گئی ہے بلکہ اس میں تھوڑی سی مندی بھی دیکھی گئی بھارت میں بھی روئی کا بڑھ گیا تھا لیکن نیویارک کاٹن کا بھاؤ اثر انداز ہونے بعد اس پر بھی دبا پڑگیا دوسری جانب بھارت میں اور پاکستان میں دونوں جگہ جنرز اور ٹیکسٹائل ملز والے شش و پنج میں ہے کہ کاٹن اور کاٹن یارن پاکستان کو درآمد کی جائیں پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کچھ دن پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مقامی ویلیو ایڈیٹ سیکٹرز کو یارن مناسب ریٹ پر مل نہیں پا رہا اور بیرونی آرڈر پورے نہ ہونے کا خطرہ ہے اس وجہ سے انہوں نے تجویز دی تھی کہ انڈیا سے واہگہ بارڈر کے راستہ یارن کی امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے اس کے ساتھ یہ خبر بھی آرہی ہے کہ روئی امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی جارہی ہے اور اس کیلئے سمری تیار ہوچکی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی چل رہی ہے اس وجہ سے پچھلے دو سالوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت معطل ہوئی ہے اس وجہ سے زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ شاید ویلیو ایڈٹ سیکٹر کی خواہش پوری نہ ہو کیوں کہ یب کشیدگی گورنمنٹ کے لیول کی ہے بڑا معاملہ ہے اب اس میں جو برف ہے وہ پگھلتی ہے جو بادل ہے وہ چھٹتے ہیں تو پھر یہ ممکن ہو جائے گا اس کے علاوہ دونوں اطراف سے یہ لگ رہا ہے کہ شاید اس پر عمل پورا نہ ہو سکے

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب