سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ، شماریات،معاشی امورو نجکاری کا اجلاس، ایف بی آر کے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، ڈالر کی قیمت اور امپورٹ میں کمی کی وجہ سے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہیں ہو سکا ، اگلے سال مزید ایک لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائے گا، محکمے نے ریفنڈ کی مد میں 89.3 بلین ادا کیے ہیں اور پچھلے چھ ماہ کے دوران 20 ہزار ریفنڈ کے کیسز کلیئر کیے ہیں،چیئرمین ایف بی آر

منگل 13 مئی 2014 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ، شماریات،معاشی امورو نجکاری کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر نسرین جلیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر ز الیاس احمد بلور، عثمان سیف اللہ خان ، سیدہ صغریٰ امام ، کلثوم پروین ، نزہت صادق، انجینئر محمد ہمایوں خان مندوخیل اور سلیم ایچ مانڈوی والا کے علاوہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوطارق باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔قائمہ کمیٹی کو چیئرمین ایف بی آر نے رواں مالی سال میں اکٹھی ہونے والی آمدن اور ٹیکس وصولی کے حوالے سے بتایا کہ ڈالر کی قیمت اور امپورٹ میں کمی کی وجہ سے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہیں ہو سکا ابھی رواں مالی سال کے دو ماہ باقی ہیں مزید وصولیاں ہو جائیگی اور تقریبا 70 بلین کا فرق آئے گا ٹارگٹ 2345 بلین اکٹھا کرنے کا تھا جبکہ پہلے نو ماہ کے دوران 1575 بلین اکھٹے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس کے نیٹ میں لایا جائے اور اگلے سال مزید ایک لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائے گا جس پر قائمہ کمیٹی نے کہا کہ فرق دو سو بلین سے زیادہ کا ہو گا اور اس کا جائزہ لینے کے لئے سینیٹر عثمان سیف اللہ اور سیدہ صغریٰ امام کی ذمہ داری سونپ دی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ محکمے نے ریفنڈ کی مد میں 89.3 بلین ادا کیے ہیں اور پچھلے چھ ماہ کے دوران 20 ہزار ریفنڈ کے کیسز کلیئر کیے ہیں جن کی مالیت ایک بلین روپے تھی۔رکن کمیٹی سینیٹر عثمان سیف اللہ نے کہاکہ آئی ایم ایف نے حکومت سے جو معاہدہ کیا ہے اُس کے مطابق 32 لاکھ افراد ٹیکس دینے کے قابل ہیں اور وہ افراد 2008 سے ٹیکس دینے کے اہل تھے آئی ایم ایف کے پاس اُن افراد کی لسٹ ہے اور وہ لسٹ کمیٹی کو فراہم کی جائے جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہمارے علم میں ایسی کوئی لسٹ موجود نہیں ہے البتہ یہ محکمہ نادرا کے ساتھ مل کر ایک ایکشن ایبل ڈیٹا تیار کر رہا ہے جس میں بنک اکاؤنٹس ، بیرون ممالک سفر کرنے والے ، شہر میں جائیداد رکھنے والے ،دو لاکھ سے زائد ٹیوشن فیس ادا کرنیوالے ، بڑی گاڑیاں اور بڑے گھروں کے مالکان کو شامل کیا جا رہا ہے ٹیکس کے دھارے میں لوگوں کو لانے کے لئے 90 ہزار نوٹسسز جاری کیے گے ہیں اور 8600 افراد خود ٹیکس ادا کر رہے ہیں جس پر رکن کمیٹی سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا کہ صرف نوٹس جاری کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہم نے ٹیکس ریفامز بل متعارف کرایا تھا اور موجودہ حکومت نے اُس کی مخالفت کی تھی اور وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منظوری کے لئے ایک سال سے پڑا ہو ا ہے قائمہ کمیٹی نے اُسے دوبارہ منظوری کیلئے پیش کرنے کے سفارش کر دی ۔

ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ موجودہ حکومت نے کسی ایمنسٹی سکیم کا اعلان نہیں کیا اور انکم ٹیکس پالیسی کے حوالے سے وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چودہ ایس آر اوز جاری کیے تھے جس پر قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا اور کلثوم پروین ایمنسٹی سکیم اور حکومت کے ٹیکس سے استثنیٰ کے اعلان اور اس کے آمدن پر اثرات کا جائزہ لیں گے ۔

قائمہ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ کوئی بھی ایس او آر جاری کرنے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کو اعتماد میں لے۔رکن کمیٹی الیاس احمد بلور نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کہا گیا تھا کہ نئی صنعت لگانیوالے سے دس سال تک ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا اس پالیسی کی وجہ سے پرانے صنعتکار تباہ ہو جائیں گے جس پر طارق باجوہ نے کہا کہ صرف آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے باقی صنعتکار سلیز ٹیکس اور آمدن ٹیکس ادا کر ے گا ۔

قائمہ کمیٹی نے وزیر اعظم کے پیکج کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔کسٹم ڈیوٹی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ جولائی 2013 سے مارچ 2014 تک 169 بلین روپے اکھٹے کیے گے جبکہ گزشتہ سال کل 164 بلین روپے اکھٹے کیے گے تھے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے 1402 بلین روپے ان لینڈ ٹیکس کی مد میں مارچ تک اکھٹے کر لئے ہیں جبکہ پچھلے سال یہ 1180 بلین روپے تھے ۔جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح پچھلے سال 8.5 فیصد تھی جبکہ موجودہ سال 9 فیصد ہونے کی توقع ہے ۔

رکن کمیٹی سیدہ صغریٰ امام نے کہا کہ نیٹو افواج افغانستان سے اپنا سامان نکال رہی ہے متعلقہ ادارے آئندہ اجلاس میں اس بارے تفصیلی آگا ہ کریں سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ایمپورٹ ایکسپورٹ کی صورتحال بہتر کر کے عام آدمی کی حالت میں بہتری لائے جا سکے موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا آلو سمگل ہو گیا اور غیر معیاری آلو کھا رہے ہیں ۔

طارق باجوہ نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں اچھی شہرت اور فرض شناس افسروں کو بڑی پوزیشنز پر تعینات کر دیا گیا ہے اور پرفارمنس منیجمنٹ یونٹ بنایا جا رہا ہے تاکہ افسران اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے ۔قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس کے دھارے میں لانے کے لئے موثر طریقہ کار پیش کرنے کے سفارش کر دی جس میں غلطیوں کی گنجائش کم سے کم ہو ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..