ایس ای سی پی کی کراچی اسٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

منگل 5 اگست 2014 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے قائم کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ پالیسی کے مطابق کراچی سٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ایس ای سی پی کے چئیرمین طاہر محمود کی صدارت میں منگل کے روز کراچی سٹاک ایکسچینج میں ہوا جس میں سٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان میں قائم تینوں اسٹاک ایکسچینجز کی ڈی میوچلائزیشن کی پالیسی کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص سٹراٹیجک سرمایہ کاروں جبکہ بیس فیصد حصص عام فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ کے ایس ای کے بقایا چالیس فیصد حصص مقامی فنانشل انسٹی ٹیوشن کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی میوچلائزیشن کمیٹی نے چئیرمین ایس ای سی پی کو بتایا کہ کے ایس ای کے حصص کی فروخت کے عمل کو جلد مکمل کر لیا جائے گا اور اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں سے جلد پیشکشوں کی طلبی کا بھی جلداعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر سٹاک مارکیٹ میں جاری کئے گئے حکومتی بانڈزکی کارکردگی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں سرمائے کی منڈی کے فروغ کے لئے مارکیٹ کے ماہرین اور ایس ای سی پی کے حکام پر مشتمل ایک کمیٹی کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ یہ کمیٹی ملک میں کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تجاویز مرتب کرے گی۔ اجلاس میں ایس سی سی پی کے کمشنر سیکورٹیز مارکیٹ ڈویزن ظفر عبداللہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران اقبال پنجوانی ، ڈائریکٹر عمران عنایت بٹ، ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کی ممبران آرف حبیب، امین عیسی، فیروزالدین قاسم، عبدلمجید آدم، یاسین لاکھانی، حاجی غنی حاجی عثمان اور شہزاد چمیڈا نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..