کے سی سی آئی کا29اور30 ستمبر کو نیپرا کی عوامی سماعتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

جب نیپرا عوامی رائے، تجاویز سننا ہی نہیں چاہتا تو دکھاوے کی سماعت کیوں رکھتا ہے، صدر کے سی سی آئی

منگل 28 ستمبر 2021 20:47

کے سی سی آئی کا29اور30 ستمبر کو نیپرا کی عوامی سماعتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے 29اور30 ستمبر 2021 کو ہونے والی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عوامی سماعتوںکے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ریگولیٹر کے سی سی آئی اورمداخلت کرنے والوں کی اکثریت کو عوامی سماعت کے دوران رائے دینے اور تجاویز دینے کا مناسب موقع فراہم نہیں کرتا۔

صدر کے سی سی آئی محمد ادریس نے 2 ستمبر 2021 کو منعقد ہونے والی آخری عوامی سماعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے بہت متکبرانہ طور پر غیر مہذبانہ طرزعمل اختیارکیا اور غیر کاروباری رویہ کے ساتھ کارروائی کو انجام دیا جس پر شرکاء نے سماعت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذکورہ عوامی سماعت کے دوران شرکاء کی جانب سے پیش کیے گئے انتہائی درست نکات کو سننے کے لیے چیئرمین نیپرا کی جانب سے بالکل بھی برداشت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جب عوامی سماعت میں شریک کراچی میں توانائی امور ماہر سمجھنے والے ایک ماہر کی جانب سے بعض اہم تکنیکی نکات پیش کیے گئے۔

انہیں اس حد تک روک دیا گیا کہ چیئرمین نیپرا کے حکم پر زوم کنکشن بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کے سی سی آئی نے سماعت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا لیکن رجسٹرار نیپرا نے حیلے بہانوں کے بعد دوبارہ سماعت رکھنے سے بالکل انکار کر دیا۔ اس لیے ہم نے اس مسئلے کو وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے علم میں لانے اور 2 ستمبر کی نامکمل سماعت کو دوبارہ منعقد کرنے کے لیے خط لکھا لیکن بدقسمتی سے ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ جب پچھلی سماعت ہی نامکمل رہی تو نیپرا کو یہ اختیار نہیں کہ کسی دوسرے معاملے پر عوامی سماعت بلائے۔نیپرا نے اگر عوامی سماعت کے شرکاء کو نہیں سننا اور صرف کے الیکٹرک کو ہی خوش کرنا ہے تو سماعت کیا فائدہ۔کیونکہ دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کی تشویش اور تجاویز پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی اور ایسا لگتا ہے کہ فیصلے سماعت سے پہلے ہی ہو چکے ہوتے ہیں اور عوامی سماعت صرف دکھاوا ہوتی ہے۔

محمد ادریس نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر پر زور دیا کہ وہ نیپرا کی ہٹ دھرمی کا سخت نوٹس لیں اور ریگولیٹر کو احکامات جاری کیے جائیںکہ 2 ستمبر 2021 کو ہونے والی سماعت کو کالعدم قرار دینے تک کسی دوسرے معاملے پر عوامی سماعت بلانے سے گریز کیا جائے اور اس سابقہ سماعت کو دوبارہ منعقد کرنیکی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ سماعت نامکمل اور بے سود رہی۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز اورمداخلت کرنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ 29اور 30 ستمبر 2021 کو نیپرا کی عوامی سماعتوں کا بائیکاٹ کرکے مکمل اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی  ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

نائجیریا  میں   عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے   ،ٹی ڈی اے ..

نائجیریا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے ،ٹی ڈی اے ..

کراچی میں   بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے   درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

کراچی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز  کی ملاقات

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز کی ملاقات

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان برقرار  100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل