منی بجٹ لانے کے حکومتی فیصلے نے عوام اور کاروباری برادری کی نیندیں اڑا دی ہیں،میاں زاہد حسین

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے چھ سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کے فیصلے نے عوام اور کاروباری برادری کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ منی بجٹ آئی ایم ایف کے معاہدے کا نتیجہ ہے جس میں اقتصادی ترقی کے بجائے معاشی استحکام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اقتصادی سست روی جنم لے گی ،مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور بے چینی میں اضافہ ہو گا جبکہ بہت سے کاروبار دیوالیہ ہو جائیں گے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کے نتیجہ میں ترقیاتی بجٹ میں دو سو ارب روپے کی کٹوتی ہو گی جس سے عوام متاثر ہو نگے اور تین سو پچاس ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لے لی جائے گی جس سے کاروباری لاگت اور مہنگائی مذید بڑھے گی اور اس کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ جنوری میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ادا کرنے کے بارے میں غور کرے گا۔

(جاری ہے)

اگر ان اقدامات کے نتیجہ میں زبردست مہنگائی کے باوجود متوقع نتیجہ نہ نکلا تو آئی ایم ایف کے دبائو پردوسرے منی بجٹ کا امکان بھی موجود ہے جس میں سیلز ٹیکس کی شرح ، تنخواہوں اورپینشن و غیرہ پر ٹیکس میں اضافہ کا آپشن موجود ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت نے چالیس شہروں میں پراپرٹی مارکیٹ میں قیمتوں کی تشخیص کی شرح میںہو شربا اضافہ کر دیا ہے جس سے ایف بی آر کے محاصل میں اضافہ ہو گا ۔

مگر رئیل اسٹیٹ مار کیٹ بیٹھ جائے گی ۔آٹو موبائل سیکٹر پر بھی نئے ٹیکس نافذ کئے جائیں گے جبکہ پانچ سو پچیس غیر ضروری اشیاء پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی تاکہ انکی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے مذیدکہا کہ نومبر کے مہینے میں تیس اشیاء کی درآمد میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 142 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں توانائی، اسٹیل اور خام مال سرفہرست ہیں جنکی قیمتوں میں زبردست ہ*اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں تیس اشیاء کی درآمدات 287 ارب روپے تھیں جو امسال بڑھ کر 696 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں جبکہ نومبر میں مجموعی درآمدات 1.36کھرب روپے تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ سال اسی مہینے کے دوران 686 ارب روپے تھیں۔ اقتصادی ماہرین کے بار بار کے انتباہ کے باوجود حکومت درآمدات کو کنٹرول کرنے اور روپے کے زوال کو روکنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات نہیں کر سکی ہے اور اب دیگر ممالک سے قرضوں کے معاہدے بھی روپے کے زوال کو روکنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ