کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی ۔سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب 43کروڑ روپے سے زائد کی کمی،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس8.75پوائنٹس اضافے سے 29604.30پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 4 ستمبر 2014 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو محدود پیمانے تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی29600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب 43کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.43فیصدزائد جبکہ55.72فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29524پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا ۔تاہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام پارلیمنٹرینز کی جانب سے جمہوریت کو مستحکم کرنے کے عزم کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ، بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29774پوائنٹس کی بلند سطح پربھی دیکھا گیا ۔تاہم اتار چڑھاوٴ کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس8.75پوائنٹس اضافے سے 29604.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 219کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،156کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں5ارب 43کروڑ 71لاکھ 45ہزار 863روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 69کھرب59ارب 23کروڑ 96لاکھ 49ہزار 104روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 22کروڑ 31لاکھ 73ہزار 870شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں2کروڑ 29لاکھ 4ہزار 220شیئرز زائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے ویتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 104.13پوائنٹس اضافے سے 3808.08روپے اور کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 78.75روپے اضافے سے 1653.75روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت 200.00روپے کمی سے10500.00جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 50.00روپے کمی سے 1150.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کو اینگرو فرٹیلائزر کی سرگرمیاں2کروڑ98لاکھ 88ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 1.61روپے اضافے سے 54.89روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ87لاکھ 94ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 1.56روپے اضافے سے 33.67روپے ہوگئی ۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس 12.62پوائنٹس کمی سے 20531.76پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 92.00پوائنٹس اضافے سے 48615.94جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 2.83پوائنٹس کمی سے 21768.80پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ