پاکستان میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہو ں گی،آئی ایم ایف،دوردراز علاقوں میں بینکاری کی سہولت پہنچاتے کرمالی خدمات سے محروم طبقے کو خدمات کے دائرے میں شاملک کرنا ضروری ہے؛ دنیا کے 189 ممالک میں مالیاتی خدمات تک رسائی بارے فنانشل ایکسس سروے رپوٹ

اتوار 21 ستمبر 2014 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان میں مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے ابھی بہت سفر طے کرنا باقی ہے بالخصوص دور دراز علاقوں میں بینکاری کی سہولت پہنچاتے ہوئے مالی خدمات سے محروم طبقے کو مالی خدمات کے دائرے میں شامل کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف کی جانب سے دنیا کے 189 ممالک میں مالیاتی خدمات تک رسائی کے حوالے سے جاری کی جانے والی ’فنانشل ایکسس سروے رپورٹ‘ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 10 سال کے دوران مالیاتی نظام کا دائرہ کافی حد تک وسیع ہوا ہے تاہم اب بھی آبادی کا بڑا حصہ مالیاتی خدمات سے محروم ہے۔

رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 2004 تک 1 لاکھ بالغ آبادی کے لیے کمرشل بینکوں کی 7.46 برانچیں موجود تھیں یہ تعداد 2013 تک بڑھ کر 9.33 برانچوں تک پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

برانچوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان سے آگے ہیں، بھارت میں ہر 1لاکھ کی آبادی کے لیے بینکوں کی 12.16جبکہ بنگلہ دیش میں 8.19 شاخیں کام کررہی ہیں، پاکستان میں کمرشل بینکوں کے کھاتوں میں ہر 1 ہزار میں سے 316 پاکستانیوں کا ڈپازٹ اکاوٴنٹ ہے، بھارت میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے، پاکستان میں ہر 1 ہزار افراد میں سے 28 نے کمرشل بینکوں میں لون اکاوٴنٹ کھولے ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں یہ تناسب 147 تک پہنچ چکا ہے۔

پاکستان میں 2004 تک ہر 1 لاکھ افراد کے لیے 0.73 اے ٹی ایم دستیاب تھیں، 2013 تک یہ تناسب 27.48 فیصد سالانہ کی رفتار سے بڑھ کر 6.49 اے ٹی ایم تک پہنچ گیا، بھارت میں ہر 1 لاکھ کی آبادی کے لیے 13.27 جبکہ بنگلہ دیش میں 2013 تک 6.33 اے ٹی ایم تک پہنچ چکی ہے، پاکستان میں ڈپازٹ اکاوٴنٹس کی تعداد میں سالانہ 8.04 فیصد اضافہ ہورہا ہے،بھارت میں ہر 1 ہزار کھاتے داروں کے پاس اوسطا 197.57 جبکہ بنگلہ دیش میں ہر 1 ہزار کھاتے داروں میں سے 610.61 کے پاس ڈپازٹ اکاوٴنٹ کی سہولت موجود ہے، کمرشل بینکوں سے حاصل کردہ واجب قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 2013 تک 18.28 فیصد تک پہنچ گیا، اس کے مقابلے میں بھارت میں یہ تناسب 55.14 فیصد ہے، گزشتہ 10 سال کے دوران بھارت میں آؤٹ اسٹینڈنگ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب اسی سطح کے آس پاس رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..