پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کا ہیڈ آفس کراچی سے ملتان منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت ٹیکسٹائل سے جواب طلب

پیر 29 ستمبر 2014 17:02

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء ) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کا ہیڈ آفس کراچی سے ملتان منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری اور دیگر سے 16 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔ پیر کو کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔

درخواست گذار غلام مصطفیٰ چانڈیو نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کوئی نمائندہ نہیں تھا اور میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کا ہیڈ آفس کراچی سے ملتان منتقل کرنا شامل نہیں تھا ۔ اس کے باوجود وفاقی وزیر ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری نے مذکورہ آفس کراچی سے ملتان منتقل کرنے کے فیصلے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کا ہیڈ آفس 1952ء سے کراچی میں قائم ہے اور کاٹن ( کپاس ) کے بیج کے کوالٹی کنٹرول کے آفسز بھی کراچی میں موجود ہیں ۔ اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے ہیڈ آفس کو ملتان منتقل کرنے سے روکا جائے ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی وزارت ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری اور دیگر مدعا علہیان سے 16 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..