کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں78ارب30کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس322.52پوائنٹس کمی سے 29383.13پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 29 ستمبر 2014 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29700,29600,29500اور 29400پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں78ارب30کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت43.31فیصدکم جبکہ75.38فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی سیاسی افق پر چھائی بے چینی ،فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29336پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے پورا دن فروخت کا رجحان غالب رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس322.52پوائنٹس کمی سے 29383.13پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 394کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 75کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،297کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں78ارب 30کروڑ85لاکھ 75ہزار 657روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب42ارب 20کروڑ52لاکھ 60ہزار 280روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں9کروڑ8لاکھ 86ہزار 650شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں6کروڑ94لاکھ 36ہزار180شیئرز کم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت249.44روپے اضافے سے 10900.00روپے اورفلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت33.62روپے اضافے سے 706.10روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت97.50روپے کمی سے3102.50جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت53.75روپے کمی سے 1021.25روپے ہوگئی ۔پیر کوگل احمد کی سرگرمیاں59لاکھ64ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت7پیسے کمی سے69.23روپے جبکہ نشاط چونیاں کی سرگرمیاں48لاکھ58ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.3روپے کمی سے38.76روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 293.16پوائنٹس کمی سے 19959.36پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 590.58پوائنٹس کمی سے 47835.34جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 229.03پوائنٹس کمی سے 21551.29پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ