فیصل آبادچیمبر آف کامرس کے صدر انجینئر رضوان اشرف کا بجلی کی قیمت میں 1.50 روپے فی یونٹ ایکولائزیشن سرچارج لگانے پر تشویش کا اظہار

بدھ 24 دسمبر 2014 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے بجلی کی قیمت میں 1.50 روپے فی یونٹ ایکولائزیشن سرچارج لگانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاص طور پر فیسکو کے صارفین سے زیادتی قرار دیا ہے۔ بجلی کے بارے میں چیمبر کی مجلس قائمہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں کو خود مختاری دینے کا اعلان کیا تا کہ اچھی کارکردگی والی کمپنی اپنے صارفین کو بہتر ریلیف دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ فیسکو کے لائن لاسز سب سے کم اور بلوں کی وصولی سب سے زیادہ ہے لیکن اب اس کمپنی کے صارفین کو ذمہ داری کا مظاہر کرنے پر ریلیف دینے کی بجائے ان پر 1.50 روپے فی یونٹ ایکولائزیشن سرچارج تھوپ دیا گیا ہے جس کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں 2.97 روپے فی یونٹ کا بھی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فیسکو کے بجلی کے صارفین کو ان کی ذمہ داری پر ریلیف دینے کی بجائے ان سے مختلف قسم کے غیر قانونی سرچارج وصول کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ کو فوری طور پر بند کیا جائے ورنہ چیمبر عوام اور اپنے ممبران کے بہترین مفاد میں ان کو چیلنج بھی کر سکتا ہے۔ اس اجلاس میں چیمبر کے سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا ، چیئرمین مجلس قائمہ برائے الیکٹرسٹی شیخ نیاز احمد، رانا محمد سلیم اور میاں اجمل فاروق نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ