کپاس، گندم، خوردنی تیل اور دالوں کی ہائبرڈ اقسام کاشت کرکے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، شہزاد علی ملک

منگل 9 اپریل 2024 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان میں ہائبرڈ چاول کے کئی دہائیوں کے انتہائی کامیاب تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کپاس،گندم، خوردنی تیل اور دالوں سمیت مختلف زرعی شعبوں میں ہائبرڈ بیج استعمال کرکے اضافی پیدا وار حاصل کی جاسکتی ہے،جس سے نہ صرف ان کی درآمد سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اضافی پیداوار کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن (پی ایچ ایچ ایس اے) کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ہائبرڈ چاول روایتی اقسام کے مقابلے میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار دیتا ہے،اس طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کا دیگر فصلوں میں استعمال کر کے پاکستان درآمدی زرعی مصنوعات پر انحصار میں خاطر خواہ کمی لا سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں لاگت میں نمایاں بچت اور معاشی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی ہائبرڈ اقسام کو اپنانے سے فی ہیکٹر زیادہ پیداوار حاصل ہو سکتی ہے،اس طرح کاٹن کی درآمدات میں کمی کے علاوہ ممکنہ طور پر برآمدات کے لیے اضافی فصل پیدا ہو سکتی ہے،جس کے ملکی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ گندم کی اقسام متعارف کرانے سے پیداواری صلاحیت اور معیار میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے درآمدی گندم پر انحصار کم ہو سکتا ہے اور ملک کو گندم برآمد کرنے کی پوزیشن میں لایا جا سکتا ہے۔

شہزاد علی ملک نے کہا کہ مزید برآں خوردنی تیل کی فصلوں سویا بین اور سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت کو رواج دے کر ان کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے،جس سے مہنگے خوردنی تیل کی درآمد کی ضرورت کم ہو سکتی ہے،اس سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ ملک میں غذائی تحفظ میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ دالوں میں سرمایہ کاری سے دالوں کی دائمی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے جو ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے ہر سال درآمد کرنا پڑتی ہیں جبکہ ممکنہ طور پر برآمد کے لیے فاضل دالیں بھی پیدا کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ اقسام کو رواج دے کر نہ صرف غذائی تحفظ اور خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ اضافی پیداوار برآمد کرنے کے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں جس سے زرعی شعبے کو ترقی یافتہ اور مجموعی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..