ایس ای سی پی نے سکیورٹیز بروکرز (لائسنسنگ اینڈآپریشنز) ریگولیشنز، 2016 میں ترامیم کی منظوری دے دی

منگل 9 اپریل 2024 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے پاکستان کی سکیورٹیز مارکیٹ کے لئے شریعہ کے مطابق بروکریج خدمات کی سہولت فراہم کرنے کے لئے سکیورٹیز بروکرز (لائسنسنگ اور آپریشنز) ریگولیشنز، 2016 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ ترامیم کا مقصد بروکریج ہاؤس کی خدمات فراہم کرنا ہے جو کہ شریعت کے مطابق بروکریج خدمات پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ترامیم کے ذریعے بروکرز کے لئے ذیلی اداروں کا قیام، ونڈو آپریشنز کی سہولت کی پیشکش یا پہلے سے موجود بروکرز سروسز کا مکمل طور پر شریعت کے مطابق بروکریج ہاؤس میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ ایسے سکیورٹیز بروکرز شریعہ گورننس ریگولیشنز، 2023 کی تعمیل میں، اور ایس ای سی پی کی طرف سے جاری کردہ اسلامی مالیاتی خدمات کی پیشکش کے لئے قواعد پر عمل کرتے ہوئے شریعہ کے مطابق کمپنی کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ایسے بروکرز مناسب داخلی کنٹرول لاگو کریں گے اور مفادات کے کسی بھی ٹکراؤ سے نمٹنے اور کسٹمر کے مفاد کے تحفظ کے لئے پالیسیاں ترتیب دیں گے۔اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے زیڈ ایل کے اسلامک فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اسلامک بروکریج سروسز کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ نئے ضوابط بروکریج انڈسٹری میں اسلامی مالیاتی خدمات پیش کرنے کے لیے موجودہ بروکرز کو سہولت فراہم کریں گے۔ اس کا مقصد مارکیٹ میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا، اہم اقتصادی شعبوں میں طویل مدت میں سرمایہ کاری کی کوششوں اور ملک میں مالی شمولیت کو تقویت دینا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین