پنجاب حکومت اورگوگل کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ای گورننس کا فروغ ترجیح ہے، سمارٹ فونز سے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاگیا ہے ، انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کے حوالے سے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے، لاہور میں پاکستان کی پبلک سیکٹر میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یورنیورسٹی قائم کی گئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی گوگل ایشیاء پیسفک کی ڈائریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز این لیون سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 20 اگست 2015 21:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) پنجاب حکومت اورگوگل کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ ای گورننس کا فروغ ترجیح ہے، سمارٹ فونز سے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاگیا ہے ، انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کے حوالے سے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے، لاہور میں پاکستان کی پبلک سیکٹر میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یورنیورسٹی قائم کی گئی ہے۔

جمعرات کو یہاں گوگل ایشیاء پیسفک کی ڈائریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز این لیون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اورگوگل کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیزرفتار ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پنجاب حکومت صوبے میں ای گورننس کے فروغ کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔مختلف اداروں کی استعدادکار بڑھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے ۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جارہاہے۔ تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،امن عامہ،پولیس اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کیا جارہا ہے جبکہ صوبے میں انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارمینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے اراضی اورفرد ملکیت کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیاگیا ہے جس سے عوام کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول آسان بنادیاگیاہے اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت کرپشن،دھوکہ دہی وجعلسازی کا خاتمہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے اور سٹیزن فیڈ بیک کے نظام کے ذریعے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کی پبلک سیکٹر میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یورنیورسٹی قائم کی گئی ہے جو طلبا ء وطالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں اہم کردارادا کررہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوگل کلچر انسٹی ٹیوٹ پراجیکٹ اورگوگل سٹریٹ ویو پراجیکٹ ثقافت کے فروغ کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ گوگل اور لاہور میوزیم کے مابین اشتراک کار خوش آئند ہے اورپنجاب حکومت گوگل کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

گوگل ایشیاء پیسفک کی ڈائریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز این لیون نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کیساتھ مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے اورگوگل کا اعلی سطح کا وفداگلے ماہ پاکستان آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف اورسیکرٹری اطلاعات مومن آغا بھی موجود تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..