آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ میں آم کے باغات پر سیاسی عناصر کے قبضے کیخلاف حکومت سے مدد طلب کرلی

منگل 26 اپریل 2016 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ میں آم کے باغات پر سیاسی عناصر کے قبضے کے خلاف وزارت تجارت کے ماتحت ادارے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی وساطت سے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کی جانب سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ایس ایم منیر کو ارسال کردہ خط کے ذریعے سندھ میں آم کے باغات پر اسلحہ کے زور پرغیرقانونی قبضہ کی کارروائی کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے اسے ملکی تجارت بالخصوص برآمدات کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قبضہ گیر عناصر کے خلاف سخت ایکشن کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس ایم منیر کو ارسال کردہ خط میں ملک کی سرفہرست ایکسپورٹ کمپنی کو ہراساں کرکے آم کے باغ کے قانونی معاہدے سے بے دخل کرنے کے لئے سیاسی اثرورسوخ اور دباؤ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آم اور آم کا گودا اور دیگر پھل سبزیاں ایکسپورٹ کرنے والی ملک کی سرفہرست کمپنی نے میر پورخاص میں واقع آم کے باغ سے 2016ء سے 2020ء تک پیداوار حاصل کرنے کے لئے باغ کے مالک سے قانونی معاہدہ طے کیا جس کے تحت باغ کے مالکان کو 2013ء سے 2014ء تک 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں تاہم باغ کے مالکان نے تین سال تک رقم وصول کرنے کے باوجود معاہدے پر عمل درآمد اور ایکسپورٹ کمپنی کے ورکرز کو باغ سے پیداوار جمع کرنے سے روک دیا۔

مسلح افراد نے باغ پر دھاوا بول کر کمپنی کے ورکرز کو ہراساں کیا۔ وحید احمد نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی وساطت سے معاملہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..