پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 307.12 پوائنٹس کی کمی سے 38469.82 پوائنٹس پر بند

پیر 20 جون 2016 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جون ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی گذشتہ بدھ کو ایمرجنگ مارکیٹ میں دوبارہ شمولیت کے بعد سے مسلسل تین روز تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1259.19 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم پیر کو نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر سرمایہ کاروں اور بروکروں کی جانب سے پروفٹ ٹیکنگ کے حصول کے لئے حصص کی فروخت اور مارکیٹ کریکشن کے باعت پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 307.12 پوائنٹس کی کمی سے 38469.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور نئے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کے ایس ای 100 انڈیکس 307.12 پوائنٹس کی کمی سے 38469.82 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 233.10 پوائنٹس کی مندی سے 22137.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 82.10 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 41 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 518.32 پوائنٹس کی کمی سے 16144.70 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 169.87 پوائنٹس کے اضافے سے 15573.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 23.26 پوائنٹس کی تیزی سے 17877.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 245 روپے کے اضافے سے 7545 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاکستان) کے حصص کی سودے بھی 100 روپے کی تیزی سے 3700 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 105 روپے کی مندی سے 1995 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 1500 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 92 لاکھ 44 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 66.50 روپے سے شروع ہو کر 67.83 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 43 لاکھ 1 ہزار حصص کے سودے 8.10 روپے سے شروع ہو کر 8.03 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 91 لاکھ 55 ہزار 810 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 93 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار 754 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 76 کھرب 85 ارب 35 کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 91 روپے سے کم ہو کر 76 کھرب 60 ارب 61 کروڑ 93 لاکھ 7 ہزار 148 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 53 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 6 کروڑ 18 لاکھ 41 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..