چین نے پاکستانی بینکوں کی چین میں شاخیں کھولنے کیلئے شرائط میں نرمی کردی ہے ،خرم دستگیر

وزارت تجارت کی کامیاب تجارتی سفارتکاری کے ذریعے چین نے پاکستانی بینکوں کیلئے کم از کم سرمائے کی حد میں پانچ ارب ڈالر کی کمی کر دی ہے، حبیب بینک لمیٹڈ چین میں کاروبار کیلئے اہل قرار پایا ہے حبیب بینک اس سال چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کے دارلحکومت ارمچی میں اپنی پہلی شاخ کھولے گا جس کا سافٹ لانچ اس سال 14اگست کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں کیا جائے گا، وفاقی وزیر کی حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر سلطان علی الانہ اور بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان ڈار سے ملاقات،میڈیا سے بات چیت

پیر 20 جون 2016 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستانی بینکوں کی چین میں شاخیں کھولنے کیلئے شرائط میں نرمی کردی ہے ، وزارت تجارت کی کامیاب تجارتی سفارتکاری کے ذریعے چین نے پاکستانی بینکوں کیلئے کم از کم سرمائے کی حد میں پانچ ارب ڈالر کی کمی کر دی ہے جس کے تحت حبیب بینک لمیٹڈ چین میں کاروبار کیلئے اہل قرار پایا ہے، حبیب بینک اس سال چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کے دارلحکومت ارمچی میں اپنی پہلی شاخ کھولے گا جس کا سافٹ لانچ اس سال 14اگست کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر سلطان علی الانہ اور بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان ڈار سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے چین سے براہ راست بینکنگ رابطے استوار ہونے سے پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے جانے والے پراجیکٹس کیلئے رقوم کی ترسیل میں آسانی ہو گی ، بیرونی بینکوں پر انحصا ر کم ہو جائے گااور ملک کو زرمبادلہ کی مد میں خطیر بچت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی بینکوں کیلئے سرمائے کی حد میں پانچ ارب ڈالر کی کمی سے مستقبل میں مزید پاکستانی بینک بھی چین میں بینکنگ کا آغاز کر سکیں گے،چین میں پاکستانی بینک کے قیام سے وسطی ایشیائی ممالک میں بھی پاکستانی بینکوں کے قیام کے عمل کو تقویت ملے گے جس کیلئے حکومت پاکستان کوشاں ہے۔

چین نے پاکستانی بینکوں کیلئے سرمائے کی کم از کم حد بیس ارب ڈالر سے کم کر کے پندرہ ارب ڈالر کر دی ،پاکستانی بینک چین میں کاروبار شروع کرنے کے ایک سال کے اند ر چینی کرنسی یوآن میں کاروبار کر سکیں گے جو کہ جس کی گزشتہ حد تین سال تھی ۔پاکستانی بینکوں کیلئے درخواست دینے سے دو سال پہلے منافع بخش ہونے کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ چین کی ان بینکنگ مراعات کے بدلے پاکستان نے چین کو خصوصی مراعات نہیں دیں کیونکہ پاکستان میں بینکنگ سیکٹر کیلئے قواعد خاصے نرم ہیں، چین کی طرف سے داخل کی جانے والی درخواستوں پر تیزی سے عمل کیا جائے گا۔

بینکنگ چینل کے آغاز سے سرمایہ بیرونی بینکوں میں جانے کی بجائے پاکستانی بینکوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا جس کی بدولت زرمبادلہ کی بچت ہوگی اورزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔اس سے کرنٹ اکاؤ نٹ کے خسارے میں بھی کمی آئے گی۔بینک کے صدر سلطان علی الانہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بینک مستقبل میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ اور چین کے بڑے شہروں میں مزید شاخیں کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..