پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار

کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 19.65 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40050.17 پوائنٹس پر بند

منگل 16 اگست 2016 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہااورکے ایس ای 100 انڈیکس 19.65 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40050.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری میں3 ارب 10 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 44 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میں 2 کروڑ 39 لاکھ 75 ہزار 770 حصص اور تجارتی حجم میں 2 ارب 65 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار 713 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس مزید 19.65 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40050.17 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں پیر کو بھی 122.88 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 5.68 پوائنٹس کے اضافہ سے 22926.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 9.61 پوائنٹس کی تیزی رہی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 55.21 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 27.42 پوائنٹس کی کمی سے 17050.34 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 43.60 پوائنٹس کے اضافے سے 15870.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 9.81 پوائنٹس کی تیزی سے 18736.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 399 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 186 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 188 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 102.11 روپے کے اضافے سے 7734 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 70 روپے کی تیزی سے 5550 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی سیمینز پاکستان اور فیروز 1888 کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت 21 روپے کی مندی سے 899 روپے اور فیروز 1888 کے حصص کی قیمت بھی 12.50 روپے کی کمی سے 237.50 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 84 لاکھ 98 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 18.80 روپے سے شروع ہو کر 18.40 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 71 لاکھ 36 ہزار 500 حصص کے سودے 8.62 روپے سے شروع ہو کر 8.56 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 24 کروڑ 3 لاکھ 61 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 27 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 819 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 80 کھرب 6 ارب 3 کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار 50 روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 9 ارب 14 کروڑ 65 لاکھ 22 ہزار 94 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 5 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..