دنیا سے غربت کے خاتمے کیلئے سالانہ پانچ کھرب ڈالر خرچ کرنا ہونگے ،میاں زاہد

عالمی دفاعی اخراجات6.6 ارب ڈالر کے اضافے سے 65 ارب ڈالر تک جا پہنچے ہیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 29 اگست 2016 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دنیا سے غربت کے خاتمے کیلیئے اگلے پندرہ سال تک سالانہ ساڑھے تین سے پانچ کھرب ڈالردرکار ہیں ۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق غربت کے خاتمے، صحت عامہ کو یقینی بنانے ، خواندگی کا تناسب بڑھانے اور موسمیاتی تغیر کا مقابلہ کرنے کیلیئے سالانہ ساڑھے تین سے پانچ کھرب ڈالر کی ضرورت ہے مگر ترقی یافتہ ممالک اس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اگر ترقی یافتہ ممالک دلچسپی لیں تو دنیا بھر کی عوام کو غربت کی غلامی سے آزاد کیا جا سکتا ہے جس سے بہت سے تنازعات خود بخود ختم ہو جائیں گے اور امن و ترقی کے دور کا آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور روزگار کے مقابلے میں فوجی اخراجات میں عالمی دلچسپی پڑھ رہی ہے اور گزشتہ سال تمام ممالک نے کم از کم 65 ارب ڈالر فوجی اخراجات کی مد میں خرچ کیئے جو 2014 کے مقابلے میں 6.6 ارب ڈالر زیادہ تھے۔

امسال دفاعی اخراجات ستر ارب ڈالر کی حد عبور کر جائینگے۔ اگر اس میں خفیہ طور پر خرچ کی جانے والی رقم اور دہشت گردی کے فروغ کیلیئے خرچ کیئے جانے والے سرمائے کو ملایا جائے تو یہ رقم 75 ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ امسال سعودی عرب نے 10056 ملین ڈالر کا اسلحہ خریدا جبکہ بھارت 3953 ملین ڈالر کی خریداری کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔

متحدہ وعرب امارات نے 3085 ملین ڈالر، جنوبی کوریا 2503 ملین ڈالر، عراق2283 ملین ڈالر، آسٹریلیا 2063 ملین ڈالر، مصر 2032 ملین ڈالر، تائیوان 2012 ملین ڈالر، الجیریا 1554 ملین ڈالر اور قطر نے 1692 ملین ڈالر کا سامان حرب و ضرب خریدا ۔اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے جبکہ اسکے بعد روس، فرانس، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا، اسرائیل، اٹلی، سپین اور چین ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..