تاجر برادری کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اینٹی کرپشن قوانین کی پابندی یقینی بنائے۔ عاطف اکرام شیخ

پیر 29 اگست 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری میں اینٹی کرپشن قوانین کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنے کیلئے سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز کے تعاون سے ایک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سنٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز کے پروگرام آفیسر محمد طالب الزمان نے شرکا کو انیٹی کرپشن قوانین کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنیٹشن دی۔

اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو روزانہ 10سے 15ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ بدعنوانی کی وجہ سے ہمارے ملک کو اب تک 94ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہی رقم اگر عوام کی فلاح و بہبود پر لگائی جاتی تو ملک میں غربت و بے روزگاری جیسے مسائل سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکتا تھا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک میں بہت سی برائیاں جنم لے رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے سرکاری و نجی اداروں کی کارکردگی متاثر ہو تی ہے اور غلط نظام کو فروغ ملتا ہے۔

کرپشن کے اہم محرکات کا ذکر کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا گیا کہ ذاتی مفاد کی ترجیحی دینا، اداروں میں بہتر کنٹرول نہ ہونا اور قوانین کا کمزور نفاذ اس کے اہم محرکات ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد نے کہا کہ مسابقت کے موجودہ کاروباری ماحول میں تاجر برادری اینٹی کرپشن قوانین پر پوری طرح عملد درآمد کو یقینی بنا کر ہی کاروبار کے میدان میں بہتر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں عالمی مارکیٹ میں انیٹی کرپشن قوانین کی پابندی نہیں کرتیں ان کو کاروباری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی ایک واضع مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے کمپیوٹر کا سامان تیار کرنے والی دنیا کی مشہور کمپنی ایچ پی کو کنیڈا میں سامان فروخت کرنے پر دس سال کی پابندی لگائی گئی ہے جس وجہ سے مذکورہ کمپنی کو ہر سال 37ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری اداروں کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 27کنونشنز کی پابندی سمیت اینٹی کرپشن قوانین کی پابندی کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین پر عمل کر کے پاکستانی کمپنیاں ملکی اور عالمی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کر سکتی ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..