ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس ریکوری کی سخت اشراط نا قابل قبول ہے‘ میاں رحمان عزیز

بغیر نوٹس کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنا کا عمل فوری طور پر بند کیا جائے ‘ ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی

بدھ 31 اگست 2016 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے ٹیکس ریکوری کی سخت اشراط نا قابل قبول ہے ، بغیر نوٹس کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنا کا عمل فوری طور پر بند کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر صنعتی اداروں کو بلا جواز نوٹسزبھیجنے کا سلسلہ فوری طور پر بندکرے ۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو بزنس کمیونٹی کو مشکلات میں دھکیلنے کی بجائے ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔رحمان عزیز نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو نوٹس دے بغیربینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا جاتا ہے جو سراسر بزنس کمیونٹی کے ساتھ زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ٹیکس ریکوری ضرور کرئے لیکن بزنس کمیونٹی کے ساتھ اپنے رویہ کو دوستانہ بنائے جو دونوں فریقین کیلئے سود مند ثابت ہو گا۔

ٹیکس ریکوری قوانین میں بھی نرمی لائیں تاکہ تاجر برادری کی مشکلات کم ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جو 2فیصد اضافی ٹیکس لاگو کیا ہے اس کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جب تک اس اپیل کا فیصلہ نہیں آ جاتا محکمہ کوکسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کرنی چاہیئے۔علاوہ ازیں محکمہ بزنس کمیونٹی کو نوٹس دیئے بغیر ان کے بنک اکاؤنٹس نہ صرف چیک کر رہے ہیں بلکہ انہیں سیل بھی کر رہے ہیں ۔

جو کہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے محکمہ کے ایسے اقدامات کے باعث بزنس کمیونٹی میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا توساری بزنس کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئے گی اور حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری محکمہ کے ارباب اختیار پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے چیئرمین FBRکی توجہ اس بزنس کمیونٹی کے ساتھ کی جانے والی نا انصافی پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کو فوری طور پر حکم صادر کیا جائے کہ غیر قانونی نوٹسز بھجوانے اورجب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آ جاتا محکمہ کسی کاروباری افراد کا بنک اکاؤنٹ چیک یا سیل نہ کرے ۔نیز پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے افراد کو تنگ کرنے کی بجائے نئے صنعتی یونٹس تلاش کئے جائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ