بین القوامی منڈی میں قیمت میں 20ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 5روپے بڑھ گئی

کراچی پورٹ پر ای وی ٹی ایل اور ایس ایس جی سی ٹرمینل چارجز بڑھنے کی وجہ سے بھی قیمت میں اضافہ ہوا‘ عرفان کھوکھر

بدھ 31 اگست 2016 18:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو ، 60روپے گھریلو سلنڈراور 240روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ بین القوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں 20ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کے بعد قیمت 288ڈالر سے 308 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔دوسری طرف کراچی پورٹ پر ٹرمینل EVTL(Engro Vopak Terminal Limited) نے بھی ایمپورٹ گیس کی سٹوریج پر بے بنیاد اضافہ کر دیا۔

پوری دنیا میں 10 ڈالر فی ٹن چارجز ہوتے ہیں جبکہ EVTLنے چارجز 25ڈالر فی ٹن سے بڑھا کر 32 ڈالر فی میٹرک ٹن کر دیے ہیں۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ لوکل پیداواری اداروں نے قیمتوں میں ابھی تک کسی بھی قسم کا ردو بدل نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

3ستمبر 2016کو لوکل پیداواری ادارے اپنے نئی قیمت جاری کریں گے اسکے بعد ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوی ایشن پاکستان تمام شہروں کی قیمت جاری کریگی۔

ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سردیوں میں قدرتی گیس میں کمی کے باعث کھپت میں 35 سے 45 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔طلب و رسد کو پورا کرنے کے لیے ماہانہ50سے 60ہزار میٹرک ٹن گیس کی درامد کی ضرورت ہے۔ اس بار سردیوں میں طلب و رسد کو پورا کرنے کے لیے 3لاکھ میٹرک ٹن مزیددرامدی گیس کی ضرورت ہے۔ اگر یہ مقدار امپورٹ نہ کی گئی توسال 2014کی طرح ایل پی جی کی قیمت 250روپے فی کلو سے تجاوز کر جائیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ