جنوری 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور 4 ہزار میگا واٹ تک اضافی بجلی میسر ہوگی وزارت پانی وبجلی

2015ء میں بہتر پالیسیوں کی بدولت 93.4 فیصد ریکوری کی گئی جس سے 51ارب روپے کا فائدہ ہوا رواں سال کے آخر تک داسو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا ذرائع

اتوار 18 ستمبر 2016 15:43

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) وزارت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ ملک سے جنوری 2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا 2018ء کے آخر تک 4 ہزار میگا واٹ تک اضافی بجلی بھی میسر ہوگی رواں ماہ کے آخر تک سرکلر ڈیٹ 310ارب ہوگا ،2015ء میں بہتر پالیسیوں کی بدولت 93.4 فیصد ریکوری کی گئی جس سے 51ارب روپے کا فائدہ ہوا، رواں سال کے آخر تک داسو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائیگا وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے بتایا کہ2013ء میں ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5500میگاواٹ تھا صنعتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقوں میں 12گھنٹے دیہی علاقوں میں 1414گھنٹے تھا، سرکلر ڈیٹ میں ماہانہ 14سے15ارب کے حساب سے اضافہ ہو رہا تھا ،2014ء میں صنعتوں کو زیرو لوڈشیڈنگ سمیت سخت مانیٹرنگ سے وصولیوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے گئے بہتر کسٹمر سروسز فراہم کی گئیں،2015ء میں بہتر پالیسیوں کی بدولت 93.4 فیصد ریکوری کی گئی جس سے 51ارب روپے کا فائدہ ہوا، اسی طرح لائن لاسز جو ہمیشہ 19 فیصد سے زیادہ رہے 2015ء میں 18فیصد تک آگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا بہترمنصوبہ بندی کے ذریعے سرکلر ڈیٹ کو کنٹرول نہ کیا جاتا تو اس وقت سرکلر ڈیٹ پھر 516ارب روپے ہوتا جو کہ اس وقت 320 ارب روپے ہے اور رواں ماہ کے آخر تک 310 ارب ہو جائے گا،علاو ازیں 2015ء میں پی ایس او کو 126فیصد ادائیگیاں کی گئیں جبکہ آئی پی پیز کو بھی ادائیگیاں یقینی بنائی گئیں جس سے پاور سیکٹر کو فیول کے مسائل ختم ہو گئے اور بحرانی کیفیت کے خاتمے سے بہتر پیداوار میں کامیابی ہوئی،ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں یہ تصور تھا کہ 15ہزار میگاواٹ سے زیادہ ملک میں بجلی پیدا نہیں کی جا سکتی ،اس کے برعکس 2015ء میں بجلی کی پیداوار 16866 میگاواٹ جبکہ 2016ء میں 17340 میگاواٹ تک پہنچ گئی،ملک میں 1994ء سے 2013ء تک 8756میگاواٹ بجلی کے پرائیویٹ سیکٹر میں آئی پی پیز لگے جبکہ صرف 2015ء میں 12113میگاواٹ کے پرائیویٹ سیکٹر میں منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، اسی طرح سال 2015ء سرمایہ کاری کے لحاظ سے تاریخی سال ثابت ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں داسو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، ذرائع نے بتایا کہ جونئے پاور پلانٹ سسٹم میں آرہے ہیں ان سے زیادہ موثر پلانٹ دنیا میں کہیں نہیں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..