پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای100انڈیکس41400پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای100انڈیکس41400پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔۔جمعرات کواسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا،ٹیلی کام ،ایئر لائن ،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروبار کے دوران انڈیکس 41300اور41400پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کرنے میں کامیا ب ہو گیا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس ان دونوں سطح سے نیچے گر گیا تاہم کاروبری لین دین بدھ کی نسبت 12کروڑ شیئر زیادہ رہا ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے ادارے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں اب مقامی سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم کو دھمکی سے انویسٹرز تذبذب کا شکار دکھائی دیے جو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا سبب بنی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں1.29پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس41253.46پوائنٹس سے کم ہوکر41252.17پوائنٹس پرآگیااسی کے ایس ای30 انڈیکس24.32پوائنٹس کی کمی سے22733.84پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28220.83پوائنٹس سے بڑھ کر28248.57پوائنٹس پربندہوا۔

جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں4ارب21کروڑ55لاکھ32ہزار498روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم83کھرب81ارب50کروڑ11لاکھ20ہزار18روپے سے بڑھ کر83کھرب85ارب71کروڑ66لاکھ52ہزار516روپے ہوگیا۔جمعرات کومارکیٹ میں77کروڑ48لاکھ63ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز65کروڑ78لاکھ65ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طورپر462کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے218کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام8کروڑ7لاکھ،بینک آف پنجاب7کروڑ69لاکھ،پیس پاک لمیٹڈ5کروڑ1لاکھ،ٹیلی کارڈلمیٹڈ3کروڑ39لاکھ اورپی آئی اے سی3کروڑ6لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤمیں133.12روپے اورنیسلے پاکستان کے بھاؤمیں90روپے کااضافہ جبکہ ہینوموٹرزکے بھاؤمیں67.62روپے اورمری بریورے کے بھاؤمیں56.45روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ