کراچی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روز نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک بار پھر کے ایس ای100 انڈیکس 44837پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا کاروبار کے اختتام پر انڈیکس44741پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:05

کراچی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روز نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روز نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمعرات کو ایک بار پھر کے ایس ای100 انڈیکس 44837پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس44741پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا اس طرح یہ چوتھا دن ہے جب مارکیٹ نے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک نیاریکارڈ قائم کر دیا جبکہ 28 ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 90کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

جمعرا ت کے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بازار حصص کی سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔سرمایہ کاروں نے بینکنگ ،اسٹیل ،توانائی ،ائر لائن اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری میں دلچسپی لی جس کے باعث ٹرئیڈنگ کے دوران انڈیکس 44500،44600اور44700پوائنٹس کی2نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں246.99پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس44494.99پوائنٹس سے بڑھ کر44941.98پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 101.59پوائنٹس کے اضافے سی24044.94پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس30596.04ائنٹس سے بڑھ کر30734.40پوائنٹس پربندہوا۔

جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 28 ارب 98 کروڑ 83 لاکھ 98 ہزار 54روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم 89 کھرب 79 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ 8 ہزار 740روپے سے بڑھ کر90کھرب8ارب86کروڑ22لاکھ6ہزار794روپے ہوگیا۔جمعرات کومارکیٹ میں 36 کروڑ 82 لاکھ 43ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو15ارب روپے تک محدودرہی جبکہ بدھ کے روز47کروڑ9لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو20ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طور پر403کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی127کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،256میںکمی اور20کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب5کروڑ27لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ4کروڑ80لاکھ،عائشہ اسٹیل مل3کروڑ12لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن1کروڑ64لاکھ اوردیوان موٹرز79لاکھ84ہزار حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔ قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے میری پیٹرولیم کے بھائومیں56.48روپے اورسیمنس پاک کے بھائومیں54.57روپے کا اضافہ جبکہ سنوفی ایونٹس کے بھائومیں88روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں81.93روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..