میرا گلستان رہا خون میں لت پت

6دسمبر 2014 کوایک پھر حملہ کیا اس بار نشان آرمی پبلک سکول پشاور تھاجدھرمستقبل کے آرمی آفیسر زیر تعلم تھے۔یہاں سکول سٹاف سمیت 150چاند جیسے پیارے بچوں نے جام شہادت نوش کیا

زین العابدین پیر 16 دسمبر 2019

mera gulsitan raha khoon mein latt patt
اُس موج کے ماتم میں روتی ہے بھَنور کی آنکھ
دریا سے اُٹھی ۔لیکن ساحل سے نہ ٹکرائی
16دسمبر 1971اور 16دسمبر2014پاکستانی تاریخ کے دو بدنصیب دن ہیں جو میرے سرسبزوشاداب چمن کو لہولہو کر گئے بنگال کا مشرقی حصہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان میں شامل ہوا اور (EastPakistan)کہلایا۔پاکستان کے ان دونوں حصوں کے درمیان 1600کلومیڑکا فاصلہ تھا ۔اتنے فاصلے کے باوجود پا ک جسم کے یہ دو پارٹ ایک روح کی مانند تھے۔

صرف اسلام کے رشتے سے ہم بھائی بھائی تھے۔ جبکہ نسلی اور لسانی طور پر بالکل مختلف تھے ۔
15اگست7 194ء کو سرفریڈرک بورن مشرقی پاکستان کے پہلے گورنر بنے۔ بھارت 100سال بھی لگا رہتا مشرقِ پاکستان کوبنگلا دیش نہیں بنا سکتاتھا،اگرہمارے حکمران صادق اور امین ہوتے ۔مگر یہ ہماری بدقسمتی ہے یااللہ کی پکڑ جیسی قوم ویسے ہی ہم پرشرابی،کبابی،ضمیر فروش سیاسی بندر مسلط رہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے دوقومی نظریے کا سودا اپنے بیہودہ خیالات کی تسکین،ملک میں فاشیزم کی فروغ، اندرونے اور بیرونے ملک اربوں ڈالر کی پراپرٹیز،اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جڑے ذاتی مفادات کی خاطردنیا کی سب سے بڑی اسلامی اور نظریاتی ریاست پاکستان کو درمیان سے کاٹ کرہمارادائیاں بازو ہم سے الگ کیا۔
ہمارے مشترکہ دشمن کہ اس مذموم حملے میں کل تین سہولت کارجن میں مکتی باہنی،ذوالفقارعلی بُھٹو،اورشیخ مجیب شامل تھے۔

قیام پاکستان کے وقت مشرقِ پاکستان کے تمام سکول ،کالج اوریونیورسٹیز میں اساتذہ ہندہ تھے۔ جنہوں نے 47 سے 71تک پورے 24سال بنگالی لوگوں کو اچھی طرح برین واش کیااور نظریہ پاکستان کے خلاف خوب زہر انکی کانوں میں بھر۔قائداعظم کی رحلت کے بعد کوئی بھی سیاسی شخصیت بنگالیوں کو اپنا ہم خیال نہ بنا سکی۔ نفررتیں عروج پر پہنچ چکی تھیں۔ 
جب ملک میں 1970 کے عام انتخابات ہوئے جس میں مغربی پاکستان سے پیپلزپارٹی اور مشرقی پاکستان سے عوامی لیگ کامیاب ہوئی۔

کرسی کے نشے میں دُھت بُھٹو نے ادھر ہم اُدھر تم کا نعرہ لگا دیا۔گورنر راج اور شیخ مجیب کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری جلتی ہوئی آگ پر پیٹرول چھڑکنے کے مترادف تھی۔ شیخ مجیب نے انتخابی مہم میں عوامی خدمت کے چھے پوائنت پیش کر کے جبکہ بُھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان، طاقت کا سر چشمہ عوام جیسے جعلی خوابوں کے ذریعے مشرقی اور مغربی پاکستانیوں کو خوب بیوقوف بنایا۔

ہونا تو یہ چاہیے تھے عوامی مینڈٹ ملنے کے بعددونوں ہاتھ ملا کے کُند بن جاتے، مگر جہاں سب سے پہلے پاکستان کے نعرے کی بجائے سندھی اور بنگالی کا نعرہ بلند کیا گیا، جو نظریہ پاکستان سے انحراف اور ملک سے غداری تھی ۔
پہلی بار حکومت کرنیکا جنون پاگل پن کی آخری حدود بھی کراس کر چکا تھا، جس نے ریاست کو ناقابل تافی نقصان پہنچا یا۔مجیب ذوالفقاراقتدار کے شکاریوں کی روزپری کانفرنس اورریلیاں پورے ملک میں فسادات ہونے لگے، موقع کوغنیمت جانتے ہوئے ہمارے روایتی دشمن نے نجانے کونسی تیلی پھینکی کہ بُھٹو اور شیخ بھارتی گود میں جا گرے اپناہی گلستان کو راکھ کرنے پر تُل گئے۔

قتل وغارت ،ہرتالیں اورفیکٹریاں جلائے جانامعمول کا حصہ بن چکا تھا۔ سوال کیا یہ حالات صرف 71والے سال میں پیدا ہوئے؟جواب نہیں بلکہ کئی سال پہلے کی رچی ہوئی ازلی دشمن کی عالمی سازش تھی جس میں بھارت کے ساتھ روس کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل بھی برابر کے شریک تھے۔اسی ملکی خانہ جنگی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اور سیکورٹی کا بہانا بناتے ہوئے ہندوستان نے مغربی پاکستان کا فضائی روٹ معطل کر دیاجس سے مشرقی اور مغربی پاکستان ایکدوسرے سے بالکل جدا ہو کر رہ گئے ۔

پھر بھارت نے خوب چل چلتے ہوئے اپنا ایک مسافر طیار اغوا کرکے اُس کا الزام پاکستان پہ دھرا دیااور دوسرے ہی لمحے مشرقی پاکستان پر حملہ کر دیاہندوستانی فوج کے روپ میں مکتی باہنی جسکا ذکر میں نے اُوپر سہولتکاروں میں بھی کیا ہے ان جانور نما وحشی درندوں کو بنگالی عورتوں کا ریپ کرنے کا شرمناک ٹاسک دیا گیا۔
دشمن کی اس مذموم حرکت کو پایہ تکمیل تک پہنچنے میں ذوالفقار علی بُھٹو اور شیخ مجیب پیش پیش تھے اسکی وجہ پاک فوج سے بغص تھا جو ملک کو اس خطرناک صورتحال سے باہر نکلنے کا درمیانی راستہ بنا رہی تھی ۔

یاد رکھیں جب اپنے ہی امیر صادق اورجعفر نکل آئیں پھر دنیا کی سپر پاور بھی ٹکرے ٹکرے ہو جاتی ہے، ادھر تو ایک غریب ملک تھاجسے آزاد ہوئے چوبیس برس ہوئے تھے اورزیادہ تر دشمن ہی تھے ایک آدھا دوست وہ بھی مطلب کی حد تک ایسے حالات میں کسی ملک کا بچ جانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہے جو خدا کو یہاں منظور نہیں تھا۔
بنگلادیش تو بن گیامگر بنانے والے سہولتکاری کرنے والے سقوط ڈھاکہ کے تمام کردار رب کریم نے نشان عبرت بنا دیے۔

بُھٹو کی پھانسی سے لے کرشیخ مجیب کے قتل تک دونوں نے خاندانوں سمیت اپنے کیے کی سزاپائی۔دشمن نے ٹھیک 43سال بعد6دسمبر 2014 کوایک پھر حملہ کیا اس بار نشان آرمی پبلک سکول پشاور تھاجدھرمستقبل کے آرمی آفیسر زیر تعلم تھے۔یہاں سکول سٹاف سمیت 150چاند جیسے پیارے بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔دو روحانی مائیں ایک جو زندہ جل گئی دوسری میڈم طاہرقاضی جنکے پاس جان بچانے کا موقع تھامگر معصوم پھلو ں کو بچاتے ہوئے افواج پاکستان کو بر وقت کال کرتے ہوئے شہید ہو گئیں۔

ان دو میم نے بالکل ماں جیسی ممتا کا حق ادا کر دیاجسکی وجہ سے تقریبا 750قیمتی انسانی جانیں بچ گئیں۔پاکستانی قوم کی طرف سے ان دونوں بہادرٹیچرزکوسلیوٹ۔اسی حوالے سے امجد اسلام امجد کی نظم سے چند اشعار۔
تم زندہ ہو
 جب تک دنیا باقی ہے تم زندہ ہو
 اے میرے وطن کے شہزادو ، تم زندہ ہو
 خوشبو کی طرح اے پھولو، تم زندہ ہو
 ہر ماں کی پُرنم آنکھوں میں
 ہر باپ کے ٹوٹے خوابوں میں
 ہر بہن کی الجھی سانسوں میں
 ہر بھائی کی بکھری یادوں میں
 تم زندہ ہو۔ تم زندہ ہو

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

mera gulsitan raha khoon mein latt patt is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 16 December 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.