سرکاری عمارتوں اور جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کا”پائلٹ پراجیکٹ“

پنجاب کی 60 جامعات کی سولر پر منتقلی سے 25 برس میں 25 ارب روپے کی بچت ہو گی

پیر 4 جنوری 2021

Sarkari Imartoon Aur Jaamiyat Ko Solar Par Muntaqil Karne Ka Pilot Project
اظہر سلیم مجوکہ
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے صوبائی وزراء،آشفہ ریاض فتیانہ،اعجاز عالم آگسٹین،چوہدری ظہیر الدین،پیر سعید الحق،محسن خان لغاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ یو ای ٹی کی سولر پر منتقلی کے مکمل ہونے کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کرکے سرکاری عمارتوں اور جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے،اس پروگرام سے بجلی کے بل کی مد میں سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہو گی مجموعی طور پر اس پراجیکٹ سے جامعات کو اگلے 25 برس میں 25 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

پنجاب کی 60 جامعات کی سولر پر منتقلی سولر پنجاب کی جانب عملی قدم ہے تمام جامعات ESCO ماڈل کے تحت سولر پر منتقل ہوں گی۔یو ای ٹی لاہور میں 1 میگا واٹ سے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے اس پراجیکٹ سے سالانہ پونے 2 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

(جاری ہے)

انرجی سروس کمپنی ESCO ماڈل کے تحت حکومت پنجاب کی ایک پائی خرچ نہیں ہو گی اس ماڈل کے تحت نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری سے مجموعی طور پر 60 میگا واٹ ماحول دوست اور سستی بجلی پیدا ہو گی۔


یونیورسٹی سولر ائیزیشن منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے،سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے محکمہ توانائی حکومت پنجاب نے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔پنجاب میں اس وقت 95 ہزار 691 سرکاری بجلی کے کنکشن ہیں۔حکومت پنجاب کو ہر سال 36 ارب 70 کروڑ بجلی کے بل کی مد میں ادا کرنے پڑتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی تو مناسب جواب ملے گا مخدوم شاہ محمود قریشی کے مطابق استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم انتشار کا شکار ہے۔

امارات کی قیادت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے جو مزار حضرت شاہ رکن عالمی سہروردی کے سجادہ نشین بھی ہیں نے عرس کے آغاز پر مزار کو غسل دیا اور چادر پوشی بھی کی۔”کرونا“کی وجہ سے اس سال عرس کی تمام تقریبات منسوخ کی گئی ہیں۔وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے نوید دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ملتان میں جنوبی پنجاب سیکٹریریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی کے جن پر بھی جلد قابو پا لیا جائے گا اور وہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے بھرپور طریقے سے اپنا کردار انجام دیں گے۔

پیسہ بچا کر تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے،ماضی میں حکومتیں عوام کا پیسہ چوری کرتی رہیں اپنے کمیشن کے چکر میں ن لیگ نے امپورٹیڈ فیول پر چلنے والے مہنگے منصوبے لگائے۔
ضلع ملتان میں پولیو مہم کا آغاز 11 جنور ی سے ہو گا۔5 روزہ پولیو مہم کے لئے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اے سی سٹی عابدہ فرید،سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا گزشتہ پولیو مہم کی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان کے تمام سیوریج ڈسپوزل کے سیمپل کا منفی نتیجہ خوش آئند ہے،لیبارٹری رزلٹ کے مطابق ضلع ملتان کی فضا پولیو وائرس سے فری ہے،کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال کے ابتدائی مہینوں میں پولیو مہم پر توجہ نہیں دی جاسکی،پولیو وائرس کے خاتمہ سے بچوں کوموذی مرض سے نجات مل جائے گی،پولیو وائرس کے خاتمہ سے بین الاقوامی کمیونٹی میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا،جنوری میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے لئے تمام مطلوبہ افرادی قوت فراہم کی جائے گی۔

پولیو ورکرز کو اعلیٰ معیار کی تربیت دی جائے۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت منڈیوں اور ٹرک پوائنٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوہا مارکیٹ،ٹمبر مارکیٹ،غلہ منڈی،ٹرک پوائنٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

انہوں نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو منڈیوں کی منتقلی بارے ورکنگ کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایکٹ 1976ء کے تحت شہر کی ترقی ایم ڈی اے کا سبجیکٹ ہے۔ایم ڈی اے منڈیاں منتقلی کا لائحہ عمل بنا کر 4 جنوری 2021ء کو رپورٹ پیش کرے۔جبکہ ضلعی منڈیاں منتقلی کیلئے زمین کے حصول میں معاونت فراہم کریں گی۔کمشنر نے مزید کہا کہ شہر کے حسن کو بحال ،رش کے خاتمے کیلئے منڈیوں کی منتقلی اشد ضروری ہے ،جگہ کی کمی کی وجہ سے گرین بیلٹس،شاہراہ عام پر بھی تجاوزات کی ہوئی ہیں جبکہ منڈیوں میں شدید رش کی وجہ سے عوام کو میسر کی جانے والی سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام،سی پیکٹ کے قیام سے علاقے کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے اس لئے مناسب اور وسیع مقام پر جامع انفراسٹرکچر کے ساتھ منڈیاں منتقل کی جائیں گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Sarkari Imartoon Aur Jaamiyat Ko Solar Par Muntaqil Karne Ka Pilot Project is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 January 2021 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.