
آئندہ پا نچ سال بھی ہمارے
ہفتہ 10 جولائی 2021

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
حا لیہ دنوں میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی جس میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کی مو جود گی میں ان کیمرہ بریفنگ میں چند با تیں سا منے آچکی ہیں جس میں آری چیف کی دو ٹوک باتوں سے مسلم لیگ ن کو ما یو سی ہوئی ہے ۔
مجمو عی طور پر واقفا ن حال اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں شاید شیر کا نشان ہی بیلٹ پیپر پر نہ ہو لیکن میرا ذا تی خیال ہے کہ آئندہ حصہ بقدر حبثہ تمام متحرک جما عتوں کو ملے گا اور یہ حصہ عوا م طے کریگی یا پھر وہ سلیکٹر ز جنہوں نے مسلم لیگ ن کو تین مر تبہ وزیر اعظم بنا یا ۔ حصہ بقدر حبثہ سے بھی تحریک انصا ف کو ہی فا ئدہ پہنچے گا۔جہاں تک تحریک انصا ف کی کارکر د گی کا تعلق ہے تو عوا می سطح پر عا م آدمی خو ش نہیں مہنگائی اپنی جگہ مو جود ، سر کاری ملا زمتوں پر پا بند یاں عا ئد ہیں لیکن علا قوں کے وہ اہم لو گ جو انتخا بات جیتنے کی پوزیشن میں ہو تے ہیں وہ تا حا ل اپنی جگہ پر مو جود ہیں لہذا صورتحال میں کوئی تبد یلی نظرنہیں آرہی ۔ آصف زرداری نے لا ہور اسلام آباد میں چند لو گوں سے ملا قا تیں کی ہیں اور یہ تا ثر دینے کی کو شش کی ہے کہ اب ان کی باری ہے ۔ جمہوریت پسند ، لبر ل تر قی پسند بھی اس با ت کو سمجھتے ہیں کہ مقتدرہ کے اشا رے ابرو کے منتظر رہتے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں حکو متی کا میا بی کے بعد آزا د کشمیر کے عام انتخا بات میں حکو متی پارٹی یعنی تحریک انصا ف کی کا میا بی کے وا ضع امکا نا ت مو جو د ہیں ۔ عا م آدمی جو مہنگائی سے متا ثر ہے وہ اپنی جگہ پر تنگ ہے تا ہم تحریک انصا ف کے ووٹوں کا تنا سب ضمنی انتخا بات کے نتا ئج سے بہتر ہو رہا ہے۔ ن لیگ کا حا می آج بھی اپنی جگہ پر ووٹ کا پہریدار بن کر مو جو د ہے اسی طر ح تحریک انصاف کا کارکن مہنگائی ، غربت ، بے روزگاری کے با وجو د محض عمران خان کا حا می ہے اور اسے اپنا نجا ت دہندہ سمجھتے ہیں ۔
عا لمی سطح پر عمران خان کی تقاریر ، انٹر ویو اور امریکہ کو نو مور کا پیغام دینا اس جرات کو عوامی سطح پر سرا ہا جا رہا ہے اور یہ مو قف واقعی قا بل پذیرائی ہے ۔ مو لا نا فضل الرحمن نے تو وا ضع کہا کہ امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں عمران کا مو قف محض ڈھو نگ ہے ۔ مو لا نا فضل الرحمن کو تو عمران خان کے معا ملے میں "مجنوں نظرآتی ہے، لیلی نظر آتا ہے "۔
آج کے مو ضو ع کے حوا لے سے اس پروپگینڈہ مہم کا جا ئزہ لینا تھا کہ آخرایسا کیوں کہا جا رہا ہے کہ آئندہ پا نچ سا ل عمران خان کے ہی ہیں ۔ را قم الحروف نے اس طر ح اس کا جا ئزہ لیا ہے کہ تحریک انصا ف کے ایم این اے اور ایم پی اے عا م کارکن کو نظر اندا ز کر چکے ہیں اور وہ اپنے گھروں تک محدود ہیں ۔ عوا می نما ئندے لو گوں سے ملا قا ت کر تے ہیں لیکن کوئی کا م نہیں ہو تا اور نہ ہی دلچسپی لیتے ہیں محض اسی لیے کہ اگلے پا نچ سا ل بھی ہمارے ہیں ۔ لا دی گینگ سے خصو صی روابط ہو نے کی وجہ سے مبینہ طور پر ملزمان کو سز ئدر کرا رہے ہیں اور قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں اور ملزمان کے در میان ثا لثی کا کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ یہی وجہ سے کہ لا دی گینگ کے حوالے سے عا م آدمی بے خبر ہے ۔ ضلعی انتظا میہ یا ڈویژ نل انتظا میہ لکھنے وا لوں کو ہی بریف کر دیا کریں تا کہ صحیح صورت حا ل عا م آدمی تک پہنچ سکے۔ اپوزیشن رہنما تو اقتدار سے با ہر رہ کر بھی انجوائے کر تے ہیں ان کی طر ف فون کا ل کا جواب نہ دینا سمجھ میں آتا ہے کسی میسج کو نہ دیکھنا عقل میں آتا ہے ۔ لیکن حکو متی ایم این اے اور ایم پی اے کا فون نہ سننا، کا ل بیک نہ کر نا اور اسی طر ح میسج کو نظر اندا ز کر نا اس سے اس امر کو تقویت ملتی ہے کہ آئندہ پا نچ سا ل بھی ان کے ہیں ۔ عا م ووٹر تو ویسے نظر انداز ہے ، کارکن منہ چھپا ئے پھر تے ہیں ہم جیسے لکھنے والوں کو بھی گھا س نہیں ڈا لتے۔ میرے آبائی حلقہ موضع بیلہ کے ایم پی اے جنہیں بار بار کہا گیا لیکن وہ بات سننے کیلئے شا ید تیار نہیں اور شا ید ووٹ نہیں کیو نکہ ان کے ذہنوں میں بات ذہن نشین کرا دی گئی ہے کہ آئندہ پا نچ سا ل بھی ہمارے ہیں۔
قا ر ئین مکرم! اگر عوامی نما ئند وں کویہ با ت ازبر کرا دی گئی ہے کہ وہ کسی کو ملیں یا نہ ملیں کسی کا کا م ہو یا نہ ہو ۔ محض رات کو ٹھنڈا پا نی پیش کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ آئند ہ پا نچ سا ل انکے ہیں تو یہ بات ذہن سے نکا ل دیں، عوا می احتساب بہت مشکل ہو تا ہے اور عوامی ردعمل سے بچنا مشکل ہو جا تا ہے ۔ یہ مہم ، پروپگینڈا اگر پا نچ سال بھی ان کے ہیں یہ شدید غلط فہمی ہے ۔ تمام عوامی نما ئند ہ ذہن سے نکال دیں کہ اگلے پا نچ سال بھی ان کے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.