
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- چوہدری محمد افضل جٹ
- زرداری کی پیپلز پارٹی کا طرز سیاست۔ملکی اداروں کی بے توقیری
زرداری کی پیپلز پارٹی کا طرز سیاست۔ملکی اداروں کی بے توقیری
جمعہ 22 مارچ 2019

چوہدری محمد افضل جٹ
(جاری ہے)
جہاں تک تعلق ہے بلاول بھٹو صاحب کے ۔۔ابا جان ۔۔زرداری صاحب کی عدالتوں میں پیشیوں کا ،ان کی دیانتداری اور ایمانداری کا ،ان کی صالح اور کرپشن سے پاک طرز حکمرانی کا ،،تو اس کے لئے ہم بی بی شہید کے بیٹے سے یہی گزارش کریں گے کہ وہ تحمل،بردباری اور متانت کا مظاہرہ کریں اگر ان کے پاپا جانی نے اپنے عہد حکمرانی میں کرپشن نہیں کی ہو گی بددیانتی کے قاعدوں کی رکھوالی نہیں کی ہو گی۔لوٹ مار کے رواج کی پرورش نہیں کی ہوگی ،ڈاکہ زنی کے اصول نہیں اپنائے ہوں گے،تو ہم یقین اور ایمان کے ساتھ کہتے ہیں کہ جناب زرداری صاحب کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا،لیکن ہم تھوڑی سی آپ کو یاد دہانی کرائے دیتے ہیں کہ آپ کے ابا حضور کے عہد اقتدار میں قوم کو نہ بجلی ملتی تھی نہ پانی میسر تھا اس وقت غریب عوام کی چیخیں آسماں تک جاتی تھیں وطن عزیز میں ہر چیز ناپائد تھی ہر ادارہ کرپشن اور بد دیانتی کا اڈہ بن چکا تھا رشوت جیسا مکروہ دھندہ ۔تحائف اور ھدیہ کا روپ دھار چکا تھا،اس دور کو قوم ایک ،،عذاب ،،کے نام سے یاد کرتی ہے جناب بلاول صاحب ۔وہ عہد آپ کے ابو جان کا ہی دور تھا جب آپ کے نانا جان،،شہید ذولفقار علی بھٹو ،، کا سیاسی فلسفہ تھر کر ریگستانوں میں گم ہوا اورمحترمہ ،،بی بی شہید ،، کا نظریہ اولیاء کرام کے شہر ملتان کے قبرستانوں میں دفن ہوا کون نہیں جانتا کہ کیسے کیسے ڈاکے اس دور میں ڈالے گئے کس کس طریقے سے قومی خزانے کو لوٹا گیا کس کس نے مال غنیمت جان کر قو م کے خون پسینے کی کمائی کو اپنے خاندانوں میں تقسیم کیا رینٹل پاور کے نام سے کون بدنام ہوا لوٹ مار،کرپشن،بددیانتی اور بئیمانی کے سارے القاب ،،سلسلہ جیلانی،،،کے کس گدی نشین کے حصے میں آئے،،
بلاول صاحب آپ سیاست کریں یہ آپ کا حق ہے کیونکہ آپ بی بی شہید کے بیٹے اور شہید وطن ذولفقار علی بھٹو کے نواسے ہیں،جس نے ہم جیسے مزدوں ،کسانوں۔دیہاڑی داروں اور غریبوں کو بولنے کا سلیقہ دیا وڈیروں ،سرمایہ داروں اور جاگیرداروں سے اپنا حق مانگنے کاترغیب دی۔مگر خدارا اپنے ،،ابا حضور کو بے گناہ اور معصوم ثابت کرنے کے لئے ملک پاکستان اور اس کے ادادوں کی تضحیک و تذلیل نہ کریں اس مٹی نے آپ کو بہت کچھ دیا ہے ۔اس ملک کی عوام نے آپ کے ناناجان کو وزیراعظم بنایا اور پھر عزت و احترام کی مالہ آپ کی والدہ محترمہ اور ہماری بی بی شہید کے گلے میں ڈالی بھٹو خاندان سے اپنی وفا و وعقیدت کا ثبوت دیا یہی نہیں جب آپ کے ڈیڈی جان زرداری صاحب،، بھٹو خاندان ،،کا چولہ پہن کر قوم کے سامنے آئے تو پاکستانی قوم نے ان کو بھی مایوس نہیں کیا عزت و احترام کے سب سے بڑے منصب کو ان کے حوالے کر دیا کیونکہ اس نے کہاتھا کہ، اس نے اپنا حسب و نسب بھٹو خاندان سے جوڑ لیا ہے یہ اور بات ہے کہ زرداری صاحب نے اپنے اس عہد کا پا س نہیں کیا ۔۔راہبری کے اصولوں کو ترک کر کے راہزنی کے سلیقوں کو اپنایا۔۔۔کل آپ نے جو پریس کانفرنس کی اس سے ریاست اور ریاستی اداروں سے نفرت کی بو آ رہی تھی ،آپ وزیراعظم صاحب کے بارے میں کچھ بھی کہیں قو م اس کا برا نہیں منائے گی کیونکہ سیاست میں ایسا چلتا ہے لیکن جب عمران خان ،نوازشریف صاحب کی عداوت میں اور ابا جان کی الفت میں ریاستی اداروں کے خلاف دشنام طرازی کریں گے ،تو پھر ہم بھی یہ ضرور کہیں گے۔۔۔
ہم نے ننگے جسموں کو ملحوظ حیاء دیکھاہے
دیکھے ہیں ہم نے احرام میں لپٹے کئی ابلیس
ہم نے کئی بار مے خانہ میں خدا دیکھا ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
چوہدری محمد افضل جٹ کے کالمز
-
کیا عدلیہ سرمایہ داروں،وڈیروں،لٹیروں اور ٹھگوں کی عدلیہ ہے؟؟
جمعرات 8 اپریل 2021
-
کتنے کم ظرف نکلے، بستی کے معتبر دیکھو
جمعہ 12 فروری 2021
-
کشمیر،پاکستان اور عالمی طاقتیں
جمعہ 5 فروری 2021
-
وطن عزیز کے کسانوں کے نام
ہفتہ 30 جنوری 2021
-
ہزارہ کمیونٹی کا احتجاج اور حاکم وقت کی بے حسی
ہفتہ 9 جنوری 2021
-
ہندوستان دہشت گردں کا سرپرست
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
-
عورت ہرروپ میں قابل تکریم وتحریم
ہفتہ 7 مارچ 2020
-
میزان عدل وکلاء گردی کے پنجہ استبداد میں
پیر 21 اکتوبر 2019
چوہدری محمد افضل جٹ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.