
دیارِ مصطفٰے کا دفاع یہودی کریں گے؟؟
پیر 14 اکتوبر 2019

گل بخشالوی
(جاری ہے)
امریکہ افغانستان ، پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک میں بربادی کے بعد سعودی عرب کے ولی عہدشہزاد محمد بن سلمان کی درخواست پر سعودی عرب میں اپنی فوج کے ساتھ داخل ہو گیا ہے۔ایران کے خلاف سعودی عرب کے دفاعی نظام کی مضبوطی کی آڑ میں وہ تیل کی دولت پر نظریں جمائے ہوئے ہے وہ سعودی عرب کو معاشی طور پر برباد کر کر ا پنے مفادات حاصل کرے گا امریکہ کھبی بھی ایران پر حملہ نہیں کرے گا اس لئے کی اسرائیل ایران کے نشانے سے دور نہیں اور امریکہ کسی بھی صورت میں اسرائیل کو برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔
عراق میں تباہی اور مقاصد کے حصول کے بعد امریکہ نے تسلیم کیا تھا کہ جو کچھ ہوا غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ، امریکہ نے اگر غلطی تسلیم کی تو عراق کی تباہی اور اپنے گھناونے مقاصد کے حصول کے بعد۔سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ ویسی ہی سوچ کی عکاس ہے بد قسمتی سے سعودی عرب کے بادشاہ اس حقیقت کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں۔یمن کے حوثی با غیوں نے تنصیبات پر ڈرون حملہ تسلیم کیا ہے لیکن امریکہ اور سعودی عرب کی نظر میں حملہ آور ایران ہے۔ایران کے وزیرِ خارجہ جواد بن ظریف نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امر یکہ ایران پر ہر ممکن دباؤ میں ناکامی کے بعد جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے دنیا کی آنکھ میں دھول جھونک رہا ہے ۔امریکہ اور سعودی عرب حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اس لئے کہ یمن میں ایران حوثی با غیو ں کی حمایت کر رہا ہے۔جب کہ سعودی عرب اور مغربی اتحاد یمن کی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے وزیرِ دفاع کے مطابق سعودی عرب کے دفاع کے لئے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعداد بڑھا کر دفاعی نظام کو مضبوط کیا جائے گا ایرانی جارحیت کے اندیشے کے پیشِ نظرایسے اقدامات سعودی عرب کی ضرورت ہیں اور یہ سب کچھ سعودی عرب کے ولی عہد کی درخواست پر کیا جارہا ہے،۔ سعودی عرب کے ولی عہد سعودی عرب میں مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب سعودی عرب دنیا کا دوسرا دوبئی ہو گامغربی ثقافت کے دلدادہ سعودی ارب پتی جو عیاشی کے لئے مغربی ممالک جایا کرتے تھے اب ان کو کہیں اور جانے کے ضرورت نہیں ہوگی ۔مقامی ہوٹلوں میں غیر محرم کے ساتھ قیام کی ا جازت مل گئی ہے
سعودی عرب کے ولی عہد نے مغربی قوتوں کو سعودی عرب میں آباد کر کے سعودی عرب کے مذہبی عظمت کو نظر انداز کر دیا ہے ،فلسطین جموں کشمیر اور دوسرے اسلامی ممالک میں امریکی د ہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے لئے ناپاک قدموں کو دیارِ مصطفٰے میں رکھنے کی اجازت دے کر اپنی قومی شناخت کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے اس ظلم کا خمیاز ہ سعودی عرب کو بھگتنا پڑے گا ۔ امریکہ ایران کے خلاف کچھ نہیں کرے گا اس لئے کہ وہ اپنے گھناونے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو گیا ہے،عالمِ اسلام خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے۔ دو مسلمان ملکوں کے درمیان سازشی تناز ع کی آڑ میں اب دیارِ حبیب کا دفاع یہودی کریں گے ۔اسرائیل کے قریب ایک عظیم اسلامی ملک میں امریکی افواج کا اضافہ اسرائیل کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے!!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.